urdu maloomatUrdu Tipsدلچسپصحت

ایک ایسا پھل جس کی اللہ تعالیٰ نے قرآن میں قسم کھائی ہے اور اس میں 70 بیماریوں کی شفا ہے

وہ پھل جس میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے 70 بیماریوں کا علاج بتایا ہے ،آج ہی گھر لے آئیں اور اس کے فوائد دیکھیں، زیتون نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فائدے بھی رکھتا ہے۔حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کروکیوں کہ اس میں ستر بیماریوں کی شفاء ہے۔

زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اور ایک سورۃ میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے۔زیتون کے بیشمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک بیان کئے جاتے ہیں۔ زیتون بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد دیتا ہے۔خون میں اضافی کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔زیتون میں وٹامن ؛ای ؛ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور اسکے غذائی ریشے صحت مند رکھتے اور قبض سے بچاتےہیں۔زیتون میں پوٹاشیم،میگنیشیم، آئرن، سوڈیم ،فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں۔زیتون کھانے سے جلد پر جھریوں کے نمودار ہونے میں تاخیر ہوتی ہے اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں تو آپ کی بھوک میں 20فیصد کمی ہوگی۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ زیتون حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا۔اس کا پھل اور تیل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button