آم کھانے سے صحت پر حاصل ہونے والے طبی فوائد. ابھی جانیں

admin

aam khane ke tibbi fayde

موسم گرما کی خاص سوغات، تمام پھلوں میں بادشاہ کا کہلوانے والا خوش ذائقہ، خوشبودار پھل آم ہر عمر کے لوگوں کو پسند ہوتا ہے، آم ایک واحد پھل ہے جس سے کبھی بھی دل نہیں بھرتا اور یہی وجہ ہے کہ بچے، بڑے، بوڑھے اور جوان اس پھل کو نہایت شوق اور ان گنت تعداد میں کھانا پسند کرتے ہیں جس کے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والا آم دنیا بھر میں مشہور ہے،آم کی کئی اقسام بھی پائی جاتی ہیں، مثلاً لنگڑا،بیگن پھلی، رسولی،سندڑی، چونسا اور انور رٹول، آم کی ہر قسم یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے۔

غذائی ماہرین کاکہناہے کہ آم میں 20 سے زیادہ وٹامنز، منرلز اور معدنیاتی اجزاء موجود ہوتے ہیں، آم ایک ایسا قدرتی پھل ہے جو کولن کینسر، ذیابیطس(شوگر) اور دل کی بیماریوں جیسے خطرناک امراض سے حفاظت کرتا ہے اور ساتھ ہی نظام ہاضمہ، جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔فرحت بخش پھل آم کھانے کے نتیجے میں مجموعی صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار طبی فوائد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

آم میں فیٹ، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے، آموں میں صحت کے لیے بنیادی سمجھے جانے والے منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس میں وٹامن بی 6، وٹامن کے،وٹامن سی، وٹامن اے، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن ای اور کوپر شامل ہے، آم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق کمزور افراد کے لیے آم بے انتہا مفید پھل ہے کیوں کہ یہ وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے، آم جسمانی وزن کو بڑھانے کے لیے دوسرے پھلوں اور غذاؤں کی نسبت سب سے آسان اور بہترین غذاء سمجھی جاتی ہے.

Leave a Comment