” الملک ” اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے نورِ قلب عطا ہوتا ہے اور رزق میں فراوانی نصیب ہوتی ہے ۔ آپس کے دنیاوی اور دینی معاملات کی اصلاح بھی ہوتی ہو جاتی ہے۔ جو شخص روزانہ بالا ناغہ سو (100) مرتبہ زوال کے وقت اس کو پڑھ۔لے گا اور اس کا پڑھنا اپنا معمول بنا لے گا تو اسے قلب کی صفائی نصیب ہو گی اور اس کے دل سے سیاہی اور کدورت ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گی۔
جو شخص اس اسم مبارک کو نماز فجر کے بعد ایک سو اکیس (121) بار پڑھے گا تو اللہ رب العزت کے فضل سے اس کے لیے اس کے رزق کے وسائل میں وسعت پیدا ہو گی۔ اللہ رب العزت کے اس نام مبارک کا وظیفہ کرتے وقت اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد سو (100) بار روزانہ کریں۔ ا س وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن، 21 دن یا 40 دن اور اگر مناسب سمجھیں تو اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔
اللہ رب العزت کے پاک اسم ” یَا قُدُّوْسُ ” کے وظیفہ کو روزانہ زوال کے وقت پڑھنے سے دل نفاق سے پاک ہو جاتا ہے۔ جو شخص اللہ رب العزت کے اس پاک اسم کو پابندی سے پڑھے گا تو اللہ رب العالمین اس سے پڑھنے والے کے دل اور جسم سے ناپاکیٔ نفس اور شیطان کے وسوسوں کو ہمیشہ کے لیے دور کر دے گا اور اس وظیفے کی برکت سے جسمانی تکالیف سے بھی نجات ملے گی۔
الله تعالیٰ کے اس بابرکت نام کا وظیفہ کرتے ہوئے اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ کر اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔ اس مبارک وظیفہ کو آپ حسب ضرورت 11 دن ، 21 دن یا 40 دن یا پھر اگر آپ چاہیں تو اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے کر سکتے ہیں ۔ ان شاءاللہ آپ کو اس نام مبارک کی بیشمار برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کو ملیں گی ۔