صرف یہ دو چیزیں بالوں میں لگائیں اور بالوں کے ہر طرح کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کریں

admin

balon ke har masle ka hal

سب لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ مہنگے مہنگے علاج کے بجائے اگر کوئی ایسی ٹپس یا ٹوٹکے مل جائیں جو ان کے مسائل کا خاتمہ کر سکیں۔ آج ہم ایسی ہی ٹپس لے کر آئے ہیں جو بالوں کے کئی قسم کے مسائل کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہو گی۔

بالوں میں ہلدی اور دہی ملا کر لگانے سے مسئلہ حل کریں:
بالوں میں دہی کے ساتھ ہلدی لگا کر اپنے بالوں کے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہے مثلاً بالوں کا گرنا، خشکی سکری کا مسئلہ،کمزور بال، بالوں کے دو منہ ہونا وغیرہ۔ ہلدی میں اینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بالوں کی سوزش کو دور کر کے ان کا دورانِ خون بڑھاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دہی بھی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جو کہ بالوں کو کیلشیم، زنک، پروٹین، میگنیشئیم اور مختلف وٹامن پہنچاتا ہے۔

1۔ گرتے بالوں کا مسئلہ حل:
دہی اور ہلدی لگانے سے بالوں کو بھرپورغذا فراہم ہوتی ہے اور دورانِ خون تیز ہوتا ہے۔ یہ بالوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کی نشوونما میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جس سے بالوں کا گرنا اور ٹوٹنا کم ہوتا ہے۔

2۔ خشکی اور سکری سے نجات دلائے:
بالوں میں اگر خشکی ہو تو بالوں کا خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اس لئے اس کا علاج بہت ضروری ہے، بالوں کی خشکی بالوں کو کمزور بناتی ہے ، بال ٹوٹنے لگتے ہیں اور ان کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ بالوں میں دہی اور ہلدی کا لگانا بالوں سے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے اور بالوں کو خوبصورت بناتا ہے۔

3۔ وقت سے پہلے سفید بال ہونا:
بہت لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ کم عمری میں ہی ان کے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں کچھ کے ساتھ یہ مسئلہ موروثی ہوتا ہے اور کچھ کی بیماری اور کچھ کی بالوں کی خرابی اور کمزوری۔ ایسے میں ہلدی اور دہی کا مکسچر آپ کے بالوں کو غذائیت کے ساتھ ساتھ نمی بھی بخشتا ہے ، جس سے بال چمکدار اور سیاہ ہوجاتے ہیں۔

دہی اور ہلدی لگانے کا طریقہ:
ہلدی اور دہی کا مکسچر اپنے بالوں میں لگانے کے لئے بالوں کی لمبائی یا ان کے گھنے پن کے حساب سے دہی لے لیں، ورنہ آدھا کپ دہی کافی ہے اس میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملائیں اور اب دونوں چیزوں کو یک جان کر لیں۔ یہ آپ کا زبردست ہئیر ماسک تیار ہو جائے گا۔ اسے جڑوں سے لے کر سروں تک لگائیں اور خوب اچھی طرح سر کی مالش کریں۔ کم از کم آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں ۔ دھوتے وقت کوئی ہربل شیمپو استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ اس سے بالوں کو نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔

Leave a Comment