Urdu Tipsصحت

باسی روٹی کھانے کے فائدےجان کر آپ حیران رہ جائیں گے،رات کی بچی ہوئی روٹی ڈھونڈ کر کھائیں گے

صبح سویرے خالی پیٹ باسی روٹی کھانے سے آپ کے جسم میں کونسی مثبت تبدیلی آتی ہے؟ حقائق ایسے کہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔ کئی دفعہ رات کو کھانا کھانے کے بعد کچھ روٹیاں فالتو بچ جاتی ہیں جنہیں ہم فالتو سمجھ کر نظر انداز کر کے پھینک دیتے ہیں، لیکن اگر آپ یہی رات کی بچی ہوئی روٹی صبح خالی پیٹ کھاتے ہیں تو اس سے آ پ کو کئی سارے فوائد ملیں گے۔ دودھ کے ساتھ باسی روٹی کھائیں آپ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھائیں گےتواس سے ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہیں گے۔

پرانے وقتوں میں لوگ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی کا استعمال کرتے تھے جس کے باعث وہ صحت مند بھی رہتے تھے اور انہیں کبھی کسی بھی طرح کی کوئی بیماری نہیں ہوتی تھی ۔ باسی روٹی کو دودھ کے ساتھ کھانے سے جسم کا درجہ حرارت درست رہتا ہے کیونکہ اکثر گرمیوں میں ہمارے جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اگر ایسے میں اس کا استعمال کیا جائے تو جسم کا درجہ حرارت نارمل رہتا ہے۔ باسی روٹی کو دودھ کیساتھ کھانا پیٹ کی ہر بیماری کا علاج سمجھا جاتا ہےاگر ہمارا پیٹ خراب ہوگا تو ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں اگر کسی شخص کا نظام انہضام درست طریقے سے کام نہ کرتا ہو تو ایسے لوگوں کو چاہیے کہ باسی روٹی دودھ میں ڈال کر کھائیں کیونکہ اس طرح کھانے سے پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

دہی کے ساتھ باسی روٹی کھائیں آج کے دور میں ہر کوئی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا دکھائی دیتا ہے اگر رات کی باسی روٹی صبح کے وقت دہی کیساتھ کھائیں گےتو طاقت کاایک انوکھا خزانہ اپنے جسم میں محسوس کریں گے اور اس کو کھانے سے جسم میں جان آجائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button