دانتوں کی صحت اور بصری قوت کے لیے یہ پھل انتہائی مفید ہے

admin

danto ki sehat k liye totkay

لوکاٹ ایک شیریں اور ترش ذائقے کا حامل پھل ہے۔ موسم گرما میں آنے والے اس پھل کو انگلش میں japonica Eriobotrya کہا جاتا ہے۔لوکاٹ پاکستان ،چین، جاپان، بھارت اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے جبکہ اس کا آبائی وطن جنوبی چین ہے۔

پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں کلر کہار،پوٹھوہار، وادی سوات، وادی کہون قابل ذکر ہیں۔ لوکاٹ صرف لذیز ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا بھی حامل پھل ہے جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کیلئے باعث شفا ہیں۔ لوکاٹ میں وٹامن اے، وٹامن بی، زنک، کاپر، وٹامن سی, فولیٹ، میگنیشیم، سیلینیم، سوڈیم، اومیگا تھری اوراومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

قیمتی طبی فوائد:

100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ لوکاٹ فائبر سے بھی بھرپور ہے۔ شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر قے یا متلی میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقیناً فائدہ پہنچتا ہے۔

لوکاٹ میں موجود وٹامن اے دانتوں کی صحت اور بصری قوت کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ذیابیطس کے مریض بھی اس کا استعمال بغیر کسی ڈر اور خوف کے کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی ہے۔اگر امراض قلب کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کے دل کو سکون اور فرحت حاصل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی گبھراہٹ اور بے چینی کو دور کرتا ہے۔
نظام انہضام کیلئے بھی یہ ایک بے انتہا مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں کے لیے بھی یہ پھل موثر ہے اور بواسیر کے مریضوں کے لیے بھی یہ پھل کسی نعمت سے کم نہیں۔

Leave a Comment