رائس اسکرب کی مدد سے ڈیڈ اسکن کو ختم کر کے پائیں صاف ، تر و تازہ اور نرم و ملائم جلد

admin

dead skin remover face scrub

چاولوں کو کیونکہ قدرتی وائٹننگ ایجنٹ کہتے ہیں ۔ اس لیے اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت گوری ہوتی ہے اور چہرہ صاف اور شفاف ہو جاتا ہے۔ چلیں تو پھر دیر کس بات کی ہم آپ کو چاول کا فیشل کرنا بتاتے ہیں۔

چاولوں کی کریم :
4 چمچ ابلے ہوئے چاول لے کر انہیں اچھی طرح میش کر لیں ۔ اب ان میش کیئے ہوئے چاولوں میں2 چمچ آٹا، 4 چمچ دہی ، اور 1 چمچ بیسن ملا کر مکس کر لیں۔ اس پیسٹ کو اچھی طرح مکس کریں اور اس میں چند قطرے ناریل کا تیل بھی شامل کر لیں ۔ اب اس کریم سے 20 منٹ تک اپنے چہرے کا مساج کریں ۔ 20 منٹ بعد ٹھنڑے اور صاف پانی سے منہ دھو لیں ۔ آپ اس مکسچر کو ماسک کی طرح ہاتھوں،چہرے، بازو اور گردن پر لگائیں ۔ جب ماسک سوکھ جائے تو اسے صاف پانی سے دھو لیں ۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو ہفتے میں دو مرتبہ لازمی کریں۔

چاولوں کا ٹونر :
رائس ٹونر بنانے کے لئے پہلے ایک کپ چاول دھو لیں ۔ اب اس میں ایک کپ پانی شامل کر لیں اور ان چاولوں کو رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔ اگلے دن اس پانی کو چھان کر ایک اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں ۔ چاولوں کے اس پانی کو آپ ایک ہفتے تک محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں ۔ آپ روزانہ اپنے چہرے پر اس پانی کا اسپرے کریں ۔ آپ کا رائس ٹونر تیار ہے چند دن کے استعمال سے ہی آپ بہترین رزلٹ حاصل کریں گے۔

چاولوں کا اسکرب :
چاولوں کو چہرے پر استعمال کرنے سے داغ دھبے اور کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہی بلیک ہیڈز بھی ختم ہو جاتے ہیں اور ڈیڈ اسکن بھی صاف ہو جاتی ہے ۔ اگر آپ چاولوں کا اسکرب بنانا چاہتے ہیں تو کچے چالوں کو اچھی طرح پیس لیں ۔ پھر ایک پیالی میں 2 چائے کے چمچ چاول کے پاؤڈر میں دو چائے کے چمچ شہد ڈال کر مکس کریں ۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس اسکرب سے روزانہ 10 سے 15 منٹ تک اپنے چہرے کا مساج کریں ۔

Leave a Comment