آرٹیکلز
آج آپکو ایسی تسبیح کے بارے میں بتائیں گے جو رات بارہ بجے یا ایک بجے اس تسبیح کو کریں گے تو آپ کو اتنا پیسہ ملے گا کہ آپکی نسلیں بھی اس کو ختم نہیں کرسکیں گے ۔ یہ وہ مبارک وقت ہے کہ اللہ تعالیٰ کثرت سے دعاؤں کو قبول فرماتے ہیں نبی ﷺ نے فرمایا جب رات کا تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تواللہ تعالیٰ پہلے آسمان پر اترتا اور پھر فرماتا ہے ہے کوئی میرے حضور دعا کرنے والا کہ میں اس کی دعا قبول کروں ہے کوئی بخشش چاہنے والا کہ میں اس کو بخش سکوں۔ رات کی آخری گھڑیوں میں جب بندہ نیند سے بیدار ہوکر اللہ تعالیٰ کو یا د کرتا ہے۔
اس کا ذکر وعبادت کرتا ہے ۔دعا کے دوران ماضی کی کوتاہیوں کو رات کی خاموشی میں باآسانی یاد کرسکتا ہے ۔ ان پر ندامت کے آنسو بہا کر معافی مانگ سکتا ہے ۔ آئندہ کیلئے گناہوں سے صدق دل سے توبہ کرسکتا ہے ۔ اپنے دل کے دکھڑے اللہ تعالیٰ کو سنا سکتا ہے ۔ رات کی تنہائی میں جب وہ رب سے باتیں کرتا ہے اس کے اور رب کے درمیان اور کوئی حائل نہیں ہوتا ۔ رات 1بجے وہ وقت ہوتا ہے جب سب سورہے ہوتے ہیں تب یہ تسبیح کرلیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ۔ اس وقت 100بار سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم کواس طرح پڑھیں کہ آپ کیجوبھی حاجت ہے اس کو اپنے ذہن میں رکھیں ۔ اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھ لیں جوبھی حاجت ہو اللہ تعالیٰ کے سامنے بیان کریں ۔
آپ کےرشتے کا مسئلہ ہے میاں بیوی کی ناچاکی کا مسئلہ ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کو پکاریں اسی وقت آپکا مسئلہ فوری طور پر حل ہوجائیگا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ پسندیدہ ذکر دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کردیتا ہے انسان اللہ تعالیٰ سے جتنی محبت کرتا ہے اتنی ہی محبت اور مٹھاس پا لیتا ہے ۔ جس کا دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے بھر جائے اللہ تعالیٰ اسے دوسروں کی محبت ڈر اور توکل سے بے نیاز کردیتا ہے ۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی محبت دل کو بے نیاز کردیتی ہے اور حاجتوں کو پورا کردیتی ہے فکر سے نکالتی ہے اللہ تعالیٰ کی محبت کے بغیر اس دنیا کی ہر نعمت بھی آجائے تو اس کا دل سکون واطمینان کی نعمت سے خالی ہوگا۔کسی نعمت سے محرومی کی تکلیف اتنی شدید نہیں جتنی اللہ تعالیٰ کی محبت سے محرومی کی ہے ۔ یہ محرومی اس کی روح کو مردہ کردیتی ہے اور روح کی موت کسی بھی جسمانی تکلیف سے بڑی محرومی اورتکلیف ہے ۔