دوپہر کو صرف 45 منٹ سونے سے صحت پر کس طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

admin

dopahar ko sone se kya hota hai

دوپہر کو کچھ وقت کے لیے سونا یادداشت کو پانچ گنا بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی جریدے جرنل نیوروبائیولوجی آف لرننگ اینڈ میموری میں سونے کے حوالے سے اہم تحقیق شائع ہوئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کو 45 منٹ تک کی نیند یا قیلولہ معلومات کا ذخیرہ ذہن میں برقرار رکھنے اور اسے دوبارہ یاد کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کے دوران دماغی سرگرمیاں نئی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں اور صرف 45 منٹ کا قیلولہ یادداشت کو پانچ گنا تک بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دن میں کچھ دیر کی نیند سیکھنے کے عمل میں کامیابی میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ قیلولہ یا دوپہر کو کچھ دیر سونا سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔

Leave a Comment