دودھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لئے تو اس کو ضروری غذا قرار دیا جاتا ہے۔ دودھ میں موجود غذائیت جسم میں ضروری پوٹاشیم ،کیلشئیم ، وٹامن بی 12 ، اور وٹامن ڈی مہیا کرتا ہے ، جو بہت کم غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ دودھ وٹامن اے ، زنک، میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔
لیکن کچھ لوگوں کے لئے دودھ پینا خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ صحت کی کچھ ایسی حالتیں ہیں جن میں اگر دودھ پیا جائے تو فائدہ کے بجائے دودھ نقصان کا باعث بنتا ہے۔
1) جسم میں اگر سوزش ہو تو۔۔۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی شخص کے جسم میں انفلیمیشن یا سوزش کا مسئلہ ہو تو دودھ پینا اس کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں چکنائی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سوزش کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔
2) اگر آپ کو دودھ سے الرجی ہے تو۔۔۔
کچھ لوگوں کو دودھ سے الرجی بھی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جب بھی دودھ پیتے ہیں توان کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے یا ان کے جسم میں الرجی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ دودھ کی الرجی کے اس مسئلے کو
” لییکٹوزعدم برداشت” کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو دودھ میں موجود شکر کو ہضم کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔ اگر یہ لوگ دودھ پیتے ہیں تو اس سے گیس، اسہال، اور اپھارہ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو دودھ چھوڑ دینا چاہیے۔
3) ۔ پیٹ خراب ہوتو۔۔۔۔
اگر کوئی شخص پیٹ سے متعلق مسائل جیسے پیٹ میں قبض، گیس، اپھارہ وغیرہ میں مبتلا ہے تو دودھ پینا ان علامات کو مزید شدید بنا سکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ پیٹ خراب ہونے پر دودھ نہ پئیں۔ کیونکہ یہ آپ کے معدے کو مزید خراب کر سکتا ہے۔