صرف دو چیزیں گڑاور تل اور فائدے اتنے کہ آپ حیران رہ جائیں گے

admin

Updated on:

gud khane ke fayde in urdu

اکثر دیہاتوں میں لوگ گڑگھر میں ہی تیا ر کرتے ہیں جس کو وہ کھانے کی مختلف ڈشز بنانے میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔ مارکیٹ کے اندر تازہ گڑکی کافی مقدار بھی مل جاتی ہے. کیا آپ کو معلوم ہے کہ گڑاپنے اندر بہت سے فوائد اور خصوصیات رکھتا ہے . یہ بھی ایک قدرت کا کمال ہے کہ گنے سے حاصل ہونے والی چینی کو وائٹ پوائزن کہا جاتا ہے جبکہ اسی گنے سے حاصل ہونے والا گڑ صحت کے لیے فائدہ مند ہے

تو چلیں آج ہم آپ کو گڑکے ایسے ہی چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے بارے میں شاید آپ پہلے بلکل بھی نہ جانتے ہوں.گُڑمیں قدرتی طور پر آئرن، وٹامن سی وٹامن بی، وٹامن اے، نکوٹین، کیروٹین جیسے اجزاء کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں .گُڑ سے حاصل ہونے والے فوائد،گڑکھانسی، دمہ، اور پیٹ میں پیدا ہونے والے کیڑوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔اگر آپ کو اکثر گیس اور قبض جیسی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے تو گڑآپ کو ان بیماریوں سے نجات دلا سکتا ہے۔جو مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اگر ان کا دودھ کم ہو تو وہ گڑ اور سفید زیرے کے سفوف کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ لیں اس سے ان کے دودھ میں اضافہ ہو گا۔

گڑ کا بنا ہوا حلوہ بہترین اور تیز حافظہ کے لیے بہت فائدہ مند چیز ہے ، اور گڑمیں موجود فولادہیموگلوبن کی مقدار بھی بڑھاتا ہے۔ملیریا کے دوران کالا زیرہ اور گڑکا سفوف ملا کر کھائیں اس سے بخار میں کمی ہو گی۔اگر آپ کو کھانسی ہے تو دس گرا م سرسوں کے تیل میں دس گرام گڑ ملا کر صبح و شام ایک ، ایک چمچ کھائیں اس سے کھانسی ختم ہو جائے گی۔نوٹ:اچھے نتائج کے لیے خالص گڑکا استعمال کریں مارکیٹ میں ملاوٹ والا گُڑ موجود ہے، جس کی وجہ سے صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں

Leave a Comment