گُڑ کا شربت پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے جان کر آپ بھی روزانہ پینا شروع کر دیں گے

admin

Updated on:

gur ka sharbat peene ke fayde

گُڑ ہمارے گھروں میں صرف اور صرف میٹھی ڈیشز بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کئی لوگ تو ایسے بھی ہیں جو اپنے گھروں میں گُڑ کا استعمال کرنا بالکل چھوڑ چکے ہیں جبکہ گُڑ چینی سے زیادہ فائدے مند شئے ہے۔

آج ہم اس پوسٹ میں آپ کو گُڑ کے شربت کے زبردست فائدے بتائیں گے، یہ جان کر آپ اس کو ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کریں گے۔

گُڑ کا شربت بنانے کا طریقہ: اجزاء: ایک چمچ پسا ہوا گُڑ، دو چمچ املی کا پانی، ایک کپ ٹھنڈا پانی، دو سے تین عدد آئس کیوبز، ایک چمچ لیموں کا رس، آدھا چمچ تخم بالنگا۔

ترکیب: ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے 5 منٹ کے لئے رکھ دیں اور پھر سروو کریں، لیجیئے مزیدار شربت بن کر تیار ہے۔
فائدے: جن بچوں کو قبض کی شکایت ہر وقت رہتی ہے، ان کو یہ شربت روزانہ آدھا گلاس پلائیں، یہ پیٹ کی صفائی کرنے میں مفید ہے۔ ایسے افراد جن کے دل میں مصنوعی بیٹری لگی ہوئی ہوتی ہےاور وہ دل کی مختلف بیماریوں سے دوچار ہیں، ان کے لئے یہ کارڈیو ہیلتھ ڈرنک ہے، یہ دل کے عارضے کو کنٹرول کرکے جسم میں مضبوطی پیدا کرتا ہے۔

یہ ڈرنک پینے سے جگر بھی مضبوط ہوتا ہے اور دمے کے مرض میں بھی سکون حاصل ہوتا ہے۔ الرجی ہونے کی صورت میں اس جوس کا استعمال اینٹی الرجی کا کام کرتا ہے اور جلد پر الرجی کے نشانات کو بھی دور کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد والے افراد ان ڈرنک سے فائدہ اٹھائیں، یہ گٹھنے کی ہڈیوں میں لیس دار مادہ پیدا کرتا ہے تاکہ ہڈیاں مضبوط ہوسکیں۔

Leave a Comment