گُڑ کے وہ خاص3 فوائد جن کو جان کر آپ چینی کو بھول جائیں گے

admin

gur ke fayde aur nuksan

گڑ کے وہ تین ایسے فوائد جن کے بارے میں آپ جان کر چینی کو بھول جائیں گے گڑ کو استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ گڑ کے یہ قیمتی ٹوٹکے آپ کو قبض ، جوڑوں کے درد اور معدے جیسے امراض سے محفوظ رکھیں گے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ جسمانی کمزوری کا بھی خاتمہ کریں گے۔ گڑ ایک بیش قیمت اور بیش بہا قدرتی جزو ہے،جو کہ جگر کی صفائی کرکے معدے کو ٹھیک کرتا ہے۔ اورآپ کے جسم سے فاسد مادوں کو پیشا ب کے راستے خارج کردیتا ہے۔

گڑ کا ذائقہ میٹھا اور اس کی تاثیر گرم اور دوسرے درجے میں تلخ ہوتی ہے ۔ یہ جسم سے آئرن کی کمی کو دورکردیتا ہے۔ اور جگر کی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر کرتا ہے۔ آپ کو گڑ کے بتائے گئے یہ ٹوٹکے یقینا آپ کی زندگی کو بدل کے رکھ دیں گے۔

ٹوٹکہ نمبر 1: یہ ٹوٹکہ معدے کی خرابی اور معدے کی مختلف قسم کی گڑ بڑ کو دور کرنے کےلیےبہت مفید ہے۔آپ سب سے پہلے تین عدد بڑی الائچی لیں۔اب آپ آدھے چمچ کے برابر گڑکی ایک ڈلی ڈال دیں۔اب ان دونوں چیزوں کو گرینڈ کرکے اس کا پاؤڈر بنالیں۔ اس پاؤڈر کو آپ 4سے 5 دن تک کسی ائیر ٹائیٹ بوتل میں ڈال کر محفو ظ بھی کر سکتے ہیں۔ اس پاؤڈر کاآدھا چھوٹا چمچ صبح وشام کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے بعد پانی کے ساتھ کھالیں۔ آپ کے معدے میں جس قسم کی خرابی ہوگی وہ ٹھیک ہوجائےگی۔

ٹوٹکہ نمبر2 :یہ ٹوٹکہ جوڑوں اور گھٹنوں کے درد سے پریشان لوگوں کےلیے ہے۔ آپ ایک چمچ کے برابر گڑ لے لیں۔ یعنی ایک بڑی ڈلی گڑکی لے لیں۔اب اس میں تقریبا آدھے چمچ کے برابر دارچینی کی ڈال دیں۔ اور ان دونوں چیزوں کو گرینڈ کرکے اس کا پاؤڈر بنالیں۔

اس پاؤڈ ر کو آپ تین دن تک کسی جار میں سٹور کر سکتےہیں۔ اس پاؤڈر کی آدھی چھوٹی چمچی رات کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد کھالیں۔ ہفتے میں تین بار یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں۔ جوڑوں اور گھٹنوں کے درد میں بہت تیزی سے شفاء ملے گی۔

ٹوٹکہ نمبر 3 : قبض اور موٹاپے کےشکار افراد کےلیے یہ ٹوٹکہ بہت فائدہ مند ہے۔ اس کےلیے ایک چھوٹا چمچ سونف لے کراتنی ہی مقدارمیں سونٹھ لیں۔ اور ایک بڑا چمچ گڑ کی ڈلی ڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کا پاؤڈر بنالیں۔ اس کوتین سے چار دن تک سٹور کرسکتے ہیں۔ اس پاؤڈر کا آدھا چھوٹا چمچ رات کے کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد کھالیں۔ ہفتے میں تین مرتبہ یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔ حاملہ خواتین اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ ٹوٹکہ استعمال نہ کریں ۔

Leave a Comment