Urdu Tipsصحت

اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں ان8 غذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط

انسانی جسم میں جیسے دماغ، دل، پھیپھڑے اور آنکھوں کا مضبوط اور چاق و چوبند ہونا بہت ضروری ہے بلکل اسی طرح ہمارے جسم میں ہڈیوں کا مضبوط ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ انسانی جسم کا ڈھانچہ ہڈیوں کے سہارے کھڑا ہوا ہوتا ہے۔ لیکن آج کل کی تیز رفتار زندگی میں ہم لوگ اپنی ہڈیوں کا بلکل بھی خیال نہیں کرتے اور کھانے پینے کے معاملے میں صرف ذائقے کو ترجیح دیتے ہیں کھانوں کے فائدے اور تاثیر سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہے

اور پھر ہڈیوں کا معاملہ تو اتنازیادہ سنگین اور سنجیدہ ہوتا کہ زندگی بھر انسان کی اگر ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں تو ہی وہ مختلف کام کرسکتا ہے ورنہ صرف بستر کی حد تک رہ جاتا ہے۔ اس بات کا اندازہ ان لوگوں کو بخوبی ہوگا جن کے ساتھ اس طرح کے حادثے ہوچکے ہیں جیسے کسی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو یا کسی کو فریکچر ہوگیا ہو. کیونکہ ہڈی دوبارہ جُڑ تو جاتی ہے مگر کبھی اس کی تکلیف نہیں جاتی، اور جب سردی کا موسم شروع ہو جائے تو ہڈیوں میں درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ بیٹھنے کے بعد اٹھنے کی ہمت نہیں ہوتی جو کہ بہت درد ناک ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کون سے کھانے آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ دہی: دہی میں پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں میں کمزوری اور فریکچر کے بعد ہونے والے درد کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس لئے اس کو روزانہ بلاناغہ چاہے ایک چمچ ہی کھائیں مگر استعمال میں لازمی رکھیں۔ دودھ: دودھ میں کیلشیئم، فاسفورس، وٹامنز اے اور ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے وہ بچے جنہیں شروع سے دودھ پلایا جاتا ہے ان کی ہڈیاں بڑھاپے تک مضبوط رہتی ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ہڈیوں کا کوئی مسئلہ ہے تو روزانہ دن میں دو کپ دودھ لازمی پیئیں ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک مرتبہ صبح نہارمنہ، ان اوقات میں دودھ پینا اس لیے مناسب ہے کہ اس وقت ہمارا میٹابولزم سست ہوتا ہے اور دودھ پینے سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشئیم براہِ راست ہڈیوں کے فلوئیڈ میں شامل ہو کرآپ کو فائدہ دیتے ہیں۔

پنیر: پنیر میں کیلشیئم کی مقداردودھ کے مقابلے دو گنا زیادہ ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے، بی 12، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں میں کڑکنے کی آوازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ انڈے: انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کے، ای اور کیلشیئم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے ساتھ ہی ساتھ اس میں شامل پروٹین ہڈیوں کے درمیان ہونے والے گیپ یعنی خلا کو ختم کرکے ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں ہرے پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، گوبھی اور ساگ میں کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن کے اور سی ہوتا ہے ان کو اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرنے سے نہ صرف ہڈیوں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔

خشک میوہ جات: خشک میوہ جات میں میگنیشم ہوتا ہے جس کو ہڈیاں اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کے لحاظ سے خشک میوے کھانے صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔ ٭ آلو بخارہ: رسرچ جنرل فار اوسٹیوپروسس کے مطابق آلو بخارے میں موجود شیئم، وٹامن سی اور ڈیٹاکسنگ ایجنٹس ہڈیوں کو 20 فیصد تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی جسم کے فاضل مادوں کو نکالتے ہیں۔ ان تمام کھانوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں یہ کریں گے آپ کی ہڈیوں کو مضبوط اور بنائیں گے آپ کو چاق و چوبند۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button