ہر بیماری سے شفا کا وظیفہ، آپ یہ وظیفہ کریں انشاءاللّٰہ بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی

admin

Updated on:

har bimari se shifa ka wazifa

دوستو بیماری کوئی بھی ہو وہ ہرانسان کےلیے برداشت کرنا مشکل ہوتی ہے،جس سے نہ صرف انسان خود تنگ ہوتا ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کے گھروالے اور اس کے رشتہ دار بھی اس کا سامنا نہیں کرتے ہیں۔ کسی نے کیا خوب بات کی ہے کہ “جان ہے تو جہان ہے” ۔

آج کل کے دور میں جو بیماریاں عروج پکڑ رہی ہیں آج ان بیماریوں کا علاج اس روحانی عمل سے بتائیں گے ۔ سب سےپہلے ڈلیوری کے مسائل کی بات کرتے ہیں۔ آج کل سرکاری ہسپتالوں کےاندرخواتین آپ کو لاکھوں کی تعداد میں نظر آئیں گی۔ جن کو ڈاکٹر جان بوجھ کر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں۔ ڈلیوری چاہے نارمل بھی ہوتو اس کو زبردستی آپریشن کی زد میں لایا جاتا ہے دوسرا جو سب سےبڑا مسئلہ ہےہمارے اس معاشرے میں وہ ہے کسی کے مکان پرقبضہ کرلینا۔ یا کسی کےکاروبار یا کسی جائیداد پر قبضہ کرلینا۔ جہاں کوئی بولنے والا نہ ہو یاغریب ہو۔ جس کی پہنچ امیر زادے تک نہ ہو۔ تو اس کے رشتے دار اس کے مکان پر حتی کہ اس کے کاوربار پر بھی قبضہ کرکے اس کو بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

وہ بیچارہ پھردردر کی ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے اگر کسی شخص کے ساتھ اس طرح کا معاملہ ہو جائے تو وہ اس وظیفہ کوضرور کرے ۔آج ہم آپ کو ایک ایسا طاقتوروظیفہ بتائیں گے کہ جس کی بدولت آپ کے مکان پر یا جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے والا خود آکر آپ کے قدموں میں گر آپ سے معافی مانگے گا۔ ویسے تو اللہ کا پاک کلام یعنی قرآن پاک پورے کا پور ا شفاء ہے لیکن جوآیت آج یہاں ہم آپ کو بتائیں گے وہ عمل قرآن پاک کی ایک سورہ کی پہلی دو آیات کا ہے یعنی “سورت انشقاق” کی آیت ہے۔ اس آیت کے عمل کو ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے کریں گے ۔ ان شاءاللہ! آپ تمام بیماریوں سے نجات حاصل کرپائیں گے ۔

قرآن مجید کی سورت انشقاق کی پہلی دوآیات ” والقت مافیھا وتخلت و اذنت لربھا وحقت” ہے۔ یہ عمل صرف ان دو آیات کا ہے۔ اوراس عمل کو آپ دو طرح سے کرسکتے ہیں۔ پہلا طریقہ : ان آیا ت کی ایک تسبیح ان دو آیتوں کو ملاکر پڑھنی ہے تو یہ ایک تسبیح بن جائے گی۔ آپ نے ہر نما زکے بعدایک تسبیح ان آیات کی پڑھنی ہے۔ اس کے پڑھنے کے دوران آپ نے اپنے مقصد کو تصور میں رکھنا ہے۔ آپ کا پورا دھیان اور مکمل توجہ آپ کے مقصد کی طرف ہونی چاہیے ۔آپ نے اس کی ہرنماز کے بعد ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے اپنی بیماری کےلیے یا آپ کے مکان پر کسی نے قبضہ کیا ہوا ہو۔

یا آپ کی جائیداد کسی نے دبا لی ہو۔ اس کے لیےآپ نے دعا کرنی ہے۔ یا کسی کی بیوی ، بہن کی یا کسی کی بھی ڈلیوری کا معاملہ ہو اس کے علاوہ کسی کو دل کا مرض ہواس کے علاوہ اگر کسی کو مرض ہو۔ تو وہ یہ عمل کرکے دعاکرے۔ اللہ تعالیٰ آسانی پیدا فرمائےگا۔ یہ بات ذہن نشین کرلیں۔ کہ حاملہ خواتین اپنے حمل کے دوران ہی اس وظیفہ پر عمل کرنا شروع کریں۔ ان شاءاللہ! بچے کی پیدائش کے وقت اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا فرمائےگا۔

دوسرا طریقہ : آپ صبح وشام اس عمل کوکریں۔ صبح کےوقت فجر کی نماز کے بعد اور شام کو نمازعصر کے بعد آپ نے گیارہ گیارہ مرتبہ تسبیح پڑھنی ہے۔ان شاءاللہ! اس طرح آپ کو مکمل رزلٹ ملیں گے۔ اس کے علاوہ اس کا ایک سب سے آسان طریقہ بھی ہے وہ یہ ہے کہ آپ ہر نماز کےبعد گیارہ گیارہ مرتبہ ان آیات کا ور د کریں۔ ان شاءاللہ! آپ کو آپ کے مسائل سے ،آپ کی بیماریاں سے مکمل نجات حاصل ہوجائےگی۔ یاد رہے کہ قرآن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ :ہم نےقرآن کو شفاء بنا کر نازل کیا ہے۔ اور خودفرمایا ہے کہ : یہ جو قرآن ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کےلیے سراسر شفاء ہے۔ اور رحمت ہے اور ظالموں کا اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔ یعنی ایمان والو ں کے لیے شفاء کا باعث ہے۔ اور کفاراس کو نہیں سمجھ سکتے ۔اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے۔اور ہرشخص اس کو اپنے ظرف اور اپنی ہمت کے مطابق حاصل کرتا ہے۔

Leave a Comment