Hara Dhaniya Ke Fayde in Urdu

admin

Hara Dhaniya Ke Fayde in Urdu

چہرے کی رونق کو بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے والے اس کریم کے فوائد بھی جانیں

ہرادھنیا خواتین عموماً سالن کی گارنشنگ اور چٹنیاں بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں مگر ایک نظر ذرا بیوٹی کی طرف بھی ڈالیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ آپ کی خوبصورتی میں بھی کتنا فائدہ دے سکتا ہے

ہرے دھنیے میں کیلوریز، معدنیات، وٹامن اے ، سی، کے، بیٹا کیروٹن پائی جاتی ہیں جو آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بڑھانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ تو آج ہی آپ ہرے دھنیے سے بنی یہ کریم بنائیں اور ہفتے بھر میں اس کا رزلٹ پا کر اس کو مستقل استعمال کریں:

کریم بنانے کا طریقہ

ایک گھٹی تازہ ہرا دھنیا لے لیں اور دھو کر کچھ دیر چھوڑ دیں تاکہ یہ خشک ہو جائے

اس کے بعد اس کو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں چار چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے بلینڈ کر لیں

جب پیسٹ تیار ہوجائے تو اس میں ایک سے دو چمچ گلیسرین اور دو چمچ شہد ڈال کر خوب مکس کرلیں

وٹامن ای اور دو چمچ ایلویرا جیل ڈال کر خوب مکس کرلیں

اب اس کو ایک بوتل میں ڈال لیں

فوائد

اس کریم کو لگانے سے آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی رنگت، داغ دھبے،جھریوں ، ایکنی کالے گھیرے، پگمینٹیشن، فائن لائنز اور اینٹی ایجنگ اثرات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

استعمال کا طریقہ

اس کو آپ روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے اور گردن پر لگائیں اور مساج کریں پھر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھولیں

Leave a Comment