urdu maloomatUrdu Tipsصحت

ایک چھوٹا سا پھل جو کہ آپ کے دل کے ساتھ ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط کرتا ہے

جامن کا شمار موسم گرما کے بے انتہا مفید پھلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں۔ اس لیے اس کے کھانے کی خاص طور پر تائید کی جاتی ہے۔ اور صرف جامن ہی نہیں بلکہ جامن کے پتے اور گھٹلیاں بھی بہت فائدہ مند ہیں، اکثر لوگ جامن کی گھٹلیاں رکھ لیتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت انہیں استعمال میں لایا جاسکے۔

جامن میں پوٹاشیم،ائرن، کیلشیم، سوڈیم، وٹامن سی اور بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ جامن کے کئی نام ہیں، اسے بنگالی میں’کالا جام اور سندھی میں جموں‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کے دیگر ناموں میں جمبولن، راجامان اور بلیک بیری وغیرہ شامل ہیں۔

جامن کے بے شمار فوائد:

بیماریوں کو دور کرنا:
جامن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں آنتوں کی جلن، معدے کی بیماریاں، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، کھانا ہضم کرنا اور شوگر کنٹرول کرنا وغیرہ شامل ہے۔

گرمی سے نجات:
جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہے، اسی لیے یہ کھانے کو با آسانی ہضم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام بھی دیتا ہے۔ جامن کے اندر خون کی گرمی دور کرنے اورپیاس کی شدت کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خون کو صاف کرنا:
جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیےجامن کا استعمال بے حد ضروری ہے۔

دل کی بیماریوں کے لیے مفید: جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ 100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہےجو ہائی بلڈ پریشر،دل کی بیماریوں اور سٹروک وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ جامن کا باقائدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے سے بچاتا ہے۔

دانتوں کو مضبوط کرنا:
اینٹی بیکٹیریل اور وٹامن سی کی خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت کے تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

وزن میں کمی:
جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک کو نہیں لگنے دیتا۔ جامن وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button