شاید ہی آپ میں سے کوئی ایسا ہوگا جو یہ کہے کہ اسے آلو کے چپس پسند نہیں، یا پھر چاول میں آلو شامل کرنے کا انتخاب کچھ زیادہ خاص نہیں ہے۔آلو ابالے جائیں،تل کے کھائے جائیں یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لذیذ لگتے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ اس مزیدار سبزی کے فوائد جانتے تھے؟
1) پرسکون نیند:
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو کہ آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر ہوتی ہے، آلو میں موجود پوٹاشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔
2) ہڈیوں کے لیے مفید:
آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
3) پُر رونق جلد:
آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر بنانے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے، آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرتا ہے، جبکہ اسے چہرے پر لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے۔
4)بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے:
جی ہاں آلو آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ بالکل نہیں ہے کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے رہیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنا کر کھائیں۔
5)دماغی صحت کو بہتر کرے:
آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ Alzheimer نامی دماغی امراض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
6) نظام ہاضمہ کے لیے مفید:
آلو میں موجود فائبر نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح مقدار اور صحیح انداز میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل جاتی ہے۔