کدو کا جوس آپ سب کےلیے ایک صحت مند سبزی ہےفائدےگردے کی پتھری،انفیکشن ،بلڈپریشراور

admin

kaddu ka juice peene ke fayde

کدو کے جوس کے فائدے کدو (لوکی)شریف کے فوائد : کدو شریف جو لوکی کے نام سے بھی مشہور ہے ،بہت ہی مشہور و معروف سبزی ہے ، یہ سبزی حضور نبی کریم ﷺ کو بہت پسندتھی،آپ ﷺ اس سبزی کو بڑے شوق سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ فرمان رسول کریم ﷺ ہے: جب بھی ہانڈی پکاؤ تو اس میں کدو زیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔

غذائیت کے لحاظ سے یہ توانائی بخش سبزی ہے ۔کدو کے چند ایک فوائد پیشِ نظر ہیں:ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کےسالن میں فولاد، کیلشیم ، پوٹاشیم ، وٹامن اے ، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کدو شریف معدے کے تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے ۔ دائمی قبض ، گرم طبیعت اور محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن صحت بخش غذا ہے کدو حافظہ کو مضبوط اور تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن ) کو دور کرتا ہے۔

کدو کا گودا باریک پیس کر اگر پیشانی پر لیپ کیا جائے تو اس سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔ کدو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔ کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے

Leave a Comment