Urdu Tipsصحت

طاقت کا بے تاج بادشاہ رات کو کیلا اُبال کر کھانے کے فائدے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں

کچھ لوگ رات کو نیند نہ آنے کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں اوراس کے لئے خواب آور ادویات کاسہارا لینے لگتے ہیں۔ جن کے سائیڈ ایفکٹس کی وجہ سے وہ جسمانی طور پر مزید پیچیدگیوں اور بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لیکن ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل سےبچنے کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں اور اس کے استعمال سے آپ کو پرسکون نیند بھی آنے لگی گی۔کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔اور ان میں اکڑؤ اور کھچاؤبھی نہیں ہوتا۔ اگر انسان مستقل طور پر رات کو نیند نہ آنے کا شکار ہوجائے اوربہت کوشش کے باوجود بھی رات کوسونہ پارہا ہو اور بہت تکلیف رہنے لگتی ہو۔بے خوابی کی وجہ سے بیماریاں جنم لینے لگی ہوں اور ذیابیطس اور جسمانی کمزوری کا خطرہ بڑھ جا رہا ہو تو آپ یہ مشروب استعمال کریں۔

اجزاء:ایک کیلا،ایک گلاس پانی ،2گرام دارچینی کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں۔ اور دس منٹ تک پانی کوابلنے دیں اس کے بعد مشروب کو چھان لیں۔اب اس پردارچینی چھڑک دیں۔ اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں۔اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button