Urdu Tipsصحت

کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں ،آج ہی یہ نسخہ آزمائیں

دوستوکھیرے تو آپ لوگ کھاتے ہوں گے مگر اس کا محدودمقدار میں استعمال موٹاپے سے کسی حد تک چھٹکارا دلوا سکتا ہے ۔آج ہم بتارہے ہیں آپ کو کھیرے کھانے کے ایسے طریقے جس سے آپ اپنے وزن اور کولیسٹرول میں کمی پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ لیکن یہ اس بات کا بھی دھیان رہےکہ صرف کھیرا کھانے پر غور نہ کریں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر صحت مند غذاؤں کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔

کیونکہ کھیرا کثیر مقدار میں کھانے سے یہ آپ کے دماغ کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اگر آپ صبح کی شروعات انڈہ پراٹھا سے کرتے ہیں تو اس میں کوئی ہرج نہیں کرلیجئے لیکن اگر آپ بہترین نتائج چاہتے ہیں تو ایک آدھ دن آپ تیل والی اشیاء کو ناشتے میں خصوصی طور پر استعمال نہ کیجئے، کھیرے کو صبح دہی کے ساتھ کھائیں، اس سے آپ کے پیٹ کا بھاری پن بھی ختم ہوگا اور جسم کی زائد چربی بڑھنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔۔ کھیرے کا مستقل استعمال فاضل مادوں اور کولیسٹرول کی شکایت بھی دور کردیتا ہے۔

12 بجے کے وقت ضرور ایک مرتبہ اس جوس کو پئیں ، یا اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو صبح ناشتے کے بعد ہی یہ جوس بناکر ایک بوتل میں رکھ لیں اورسارا دن پانی کی جگہ اس جوس کو استعمال کریں ۔اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی کافی حد تک دور ہوگی ،آپ کے وزن میں کمی بھی ہوگی، جلدی خرابی اور کولیسٹرول بھی رفع دفع ہوتا نظر آئے گا۔

جوس بنانے کا طریقہ: کھیرے کو دھو لیں ، کھیرے کا چھلکا اتارے بغیر ، پانی ،آدھی کالی مرچ اور لیموں کا رس بلینڈر میں ڈالیں گھمائیں، لیجیئے ہوگیا تیار آپ کا جوس۔دوپہر اور رات کے کھانے میں کوئی بھی غذا کھائیں اس کے ساتھ کھیرا سلاد کے طور پر لازمی استعمال کریں چاہیں تو لیموں کا رس بھی ڈال لیں کھیرے پر اور کھٹا کرلیں ذائقے کے طور پر ہی کر لیں ۔

شام میں اسنیکس بھی آپ ضرور کھائیں کوئی بات نہیں۔لیکن اسنیکس کے ساتھ کھیرا آدھا ہی کھائیں لیکن استعمال ضرور کریں۔ اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ کر سمجھ رہے ہیں کہ وزن میں کمی ہوگی تو یہ محض بیوقوفی ہوگی لیکن اگرمندرجہ بالا مقدار سے آپ کھانے میں کھیرے کے استعمال کو بڑھائیں اور زیادہ تیل والے کھانوں سے اجتناب رکھیں تو ماہرین کے مطابق سات دن میں ہی آپ کو تھوڑا بہت لیکن فرق لازمی دکھائی دے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button