خو ن کی کمی دور کرنے کے لیے۔ ہائی بلڈ پریشر سے نجات۔ آدھے سر کے درد کے لیے

admin

khoon ki kami dur karne ke liye

خو ن کی کمی دور کرنے ، ہائی بلڈ پریشر سے نجات، آدھے سر کا درد، بچوں کا قد بڑھانے ، گیس اور قبض کےلیے بے مثال ٹوٹکہ۔ لمبے سیاہ اور چمکدار بال۔ اگر کسی کے جسم میں خو ن کی شدید کمی ہو
ا ور وہ چاہتا ہو کہ اس کے جسم میں خوب مقدار میں خو ن بنے اور جس میں خو ن کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو تو اسے چاہیے کہ انگور کا سرکہ لےاور اس میں رات کو سوتے وقت دو چمچ انگور کا سرکہ میں دو دانے انجیر کے بھگو دے،صبح اُٹھ کر وہ انجیر کھا لے۔ بس اتنا سا ٹوٹکہ ہے چند دن۔ چند ہفتے یہ ٹوٹکہ آزما ئیں اور پھر کمال خود دیکھئے۔

صرف سات دانے روزانہ اور بلڈ پر یشر سے نجات۔ ہائی بلڈ پر یشر سے نجات کے لیے سات دانے خشک آلو بخارے کے رات کو ایک گلا س پانی میں بھگو دیں صبح اسی پانی میں آلو بخارے کے دانوں کو مسل لیں اور چھان کر نہار منہ یہ پانی پی لیں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کر یں۔ ہائی بلڈ پریشر ہمیشہ کے لیے ٹھیک ہو جا ئے گا۔

بچوں کا قدر بڑھانے کے لیے ٹوٹکہ: گن کر گیارہ کھجوریں رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح گٹھلیاں نکال کر دودھ شامل کر کے ملک شیک بنا لیں اور بچوں کو پلا ئیں کچھ ہی عرصے میں ان کا قد بڑھ جا ئے گا۔ بہت ہی کمال کااور لاجواب ٹانک ہے۔ مخالف ناک کے نتھنے ( یعنی جس طرف درد ہو اس کی الٹی طرف کے نتھنے ) میں ایک قطرہ شہد ٹپکا دیں اللہ کے فضل و کرم سے آدھے سر کا درد ہمیشہ کے لیے ختم ہو جا ئے گا۔

کلونجی کو صاف کر کے اسے چھاننی میں ڈال کر دھو لیں پھر خشک کر کے اس کو کسی شیشے کی بو تل میں ڈال دیں پھر اس پر لیموں نچوڑ دیں، اس کے بعد خشک کر کے ہلکا سا گرائنڈ کر لیں ہر کھانے کے بعداس کی ایک چٹکی لے لیں۔ فائدے: ان شاء اللہ آدھ گھنٹے میں سب کھایا پیا ہضم ہو جا ئے گا اور سہو لت کے لیے آپ اسے اپنے بیگ میں بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔

لمبے گھنے سیاہ اور چمکدار ابالوں کے لیے: آدھا پاؤ زیتون کا تیل اور آدھا پاؤں آملہ کا تیل ملا کر رکھ لیں اس تیل سے روزانہ رات کو بالوں کا خوب مساج کر یں اور صبح صابن سے سر دھو لیں ایک ماہ کے بعد آپ اپنے بالوں کو دیکھ کر خوش ہو ں گے آزما ئش شرط ہے۔روٹی جب پک کر تیار ہو تو فوراً گرما گرم روٹی کے دونوں اطراف پانی بہا ئیں جیسے اس پر پانی بہا ئیں گے بھاپ نکلے گی بھیگی ہوئی روٹی کو تین منٹ کے لیے کھلا رکھ دیں جب روٹی ٹھنڈی ہو جا ئے تو کھا لیں یہ روٹی کھانے والا ہمیشہ گیس ، بادی، السر اور معدہ کے امراض سے محفوظ رہے گا۔آک کے پودے کے زرد پتے، گر دو غبار سے صاف کر لیں گھی سے چپڑ کر آ گ پر گرم کر یں سکڑنے پر ہتھیلی سے مسلیں اور کان میں نچوڑ دیں ان شاء اللہ کان کا درد ختم ہو جا ئے گا۔

Leave a Comment