اگرجسم میں خون کی کمی ہوجائے تو انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کیوجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔اندرونی طور پر آپ خود کو تھکے تھکے اور بے جان محسوس کرنے لگتے ہیں اور بیرونی اثرات آپ کی جلد، چہرے اور بالوں سے ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہتے ہیں ایک بہت سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرخ خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے
جسم میں خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔اگر آپ ان دو گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کریں تو آپ کیے جسم میں خون کی کمی دور ہوسکتی ہے۔ روزانہ ایک کھجور لیں اس کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر روزانی نہار منہ کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہو جائےگی، سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔ مگر کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ سے استعمال کیجئیے۔