سرخ اور سفید رنگ کا یہ پھل جو کہ گرمی کے موسم میں ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے

admin

litchi fruit benefits in urdu

سُرخ رنگ کے سخت چِھلکے اور اندر سے نرم جیلی جیسا پھل جو ذائقے میں سب سے منفرد ہوتا ہے یہ خوبصورت پھل ہمیں موسم گرما میں میسر ہوتا ہے جسے لیچی کہتے ہیں۔ یہ جتنا خوش ذائقہ ہوتا ہے اتنی ہی خصوصیات کا حامل بھی ہے لیکن اس کے لاتعداد فوائد سے اب تک بہت سے لوگ لاعلم ہیں۔ جامن، آم، تربوز اور دیگر پھلوں کی طرح یہ پھل بھی گرمیوں کے موسم میں آتا ہے اور یہ گرمی کے موسم میں ٹھنڈک کا فرحت بخش احساس بخشتا ہے۔

آئیے اب اس سے ملنے والے فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

• بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید:
لیچی ایک ایسا پھل ہے جو کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ماہرین صحت بھی اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، اس میں موجود سوڈیم کی کم مقدار جبکہ پوٹاشیم کی زیادہ مقدار بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کیلئے فائدہ مند ہے ۔اس لئے بلڈ پریشر کے مریضوں کو گرمی کے موسم میں اس پھل کو لازمی استعمال کرنا چاہیئے۔

وزن میں کمی:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بڑھتا ہوا وزن کم ہو جائے تو آپ کو چاہیے کہ لیچی کھائیں، لیچی میں موجود فائبر انسان کے وزن میں کمی کیلئے بہترین پھل ثابت ہوتا ہے جبکہ یہ پھل کم کیلوریز رکھتا ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال وزن کو بڑھنے نہیں دیتا۔

مختلف بیماریوں سے نجات:
لیچی کا استعمال کرنے سے آپ کا جسم مختلف وائرس کا شکار ہونے سے بچا رہتا ہے، اس پھل میں لیچیٹینین اور پرانتھو ساینڈنز ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں وائرس کو حملہ آور ہونے سے روکتے ہیں۔
صحت کے ساتھ ساتھ لیچی کا استعمال خوبصورتی میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔

چکنی جلد اور ایکنی کیلئے:
اگر لیچی کے رس کے چند قطرے عرقِ گلاب میں شامل کر کے لگائے جائیں تو چکنی جلد سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل ہو جائے گا اورساتھ ہی دانوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا، اس مکسچر کو چہرے پر کم سے کم 20 منٹ تک لگانا ہوگا۔

بالوں کیلئے مفید:
لیچی میں کاپر کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی نشوونما کے لئے بے انتہا مفید ہے۔ اگر 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا کا گودا لیچی کے ذرا سے جوس میں ملا کر ایک گھنٹے تک بالوں پر لگایا جائے تو اس کا جادوئی کمال دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

Leave a Comment