گھر میں موجود کچھ چیزیں جو کہ معدے کی گرمی کو دور کرنے میں مددگار ہیں

admin

made ki garmi ka ilaj in urdu

معدے کی گرمی کو دور کرنا اب بہت آسان ہے ۔۔۔
بدہضمی، معدے میں ورم یا دیگر مسائل کا سامنا اکثر سب کو ہی ہوتا ہے اور ایسا عام طور پر معدے کی گرمی کا ہی نتیجہ ہوتا ہے، جس کی وجہ تمباکو نوشی، الکحل، زیادہ مصالحے دار کھانے، رات گئے منہ چلانے کی عادت وغیرہ ہوسکتی ہے۔

اضافی درجہ حرارت یا معدے کی گرمی زیادہ تیز نظام ہاضمہ کا نتیجہ ہوتا ہے اور اسے کنٹرول کیا جانا بہت ضروری ہوتا ہے، ورنہ صحت کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

گھر میں بھی کچھ غذاﺅں سے اس کا علاج ممکن ہے یعنی معدے کی گرمی کو کم کیا جاسکتا ہے، تاہم اگر مسئلہ برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع ضرور کرنا چاہئے۔

یہاں آپ ان غذاﺅں کے بارے میں جان سکیں گے جو معدے کی گرمی میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

1) دہی:
دہی معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار بڑھانے میں مدد دینے والی اہم غذا ہے جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد ملتی ہے جبکہ نظام انہظام اور دیگر افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

2) ٹھنڈا دودھ:
ٹھنڈا دودھ بھی معدے کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جبکہ معدے میں تیزابیت کو بھی کم کرنے میں معاون ہے، اس کی سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی سے ہونے والی بے آرامی کو دور کرتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ پینا اس مسئلے سے نجات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

3) ابلے ہوئے چاول :
معدے میں گرمی کی ویسے تو اکثر علامات سامنے نہیں آتیں سوائے بے آرامی کے، ایسا ہونے پر ابلے ہوئے سفید چاول بھی معدے کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور پانی کی مقدار کو بڑھاتے ہیں۔

4) پودینہ:
پودینہ بھی معدے کی گرمی کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس کی ٹھنڈی تاثیر ہے۔ ایک کپ پودینے کی چائے یا پانی معدے میں اضافی تیزابیت کی سطح میں کمی لانے کے لیے کافی ہے۔

5) زیادہ پانی والی غذائیں:
تربوز، کھیرا،سیب اور آڑو وغیرہ کھائیں جبکہ کھٹی غذاﺅں سے دور رہیں کیونکہ یہ تیزابیت کو بڑھا کر معدے کی گرمی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

Leave a Comment