ماہ شوال میں ہر قسم کی حاجت پوری شوال کے مہینے میں یہ وظیفہ کرلیں

admin

mahe shawwal main har hajat puri

شوال المکرم کا مہینہ شروع ہوچکاہے ۔آج ہم آپ کو شوال المکر م کےمہینے کا ایک خاص وظیفہ بتائیں گے ۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا کہ : بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے بہت محبت کرتا ہے۔ توبہ و استغفار ایک بہت ہی عظیم عمل ہے اور اس کے بے شمار فضائل ہیں۔ توبہ و استغفار کرنے والے کو فلاح نصیب ہوتی ہے۔ چنا نچہ اللہ پاک نے فرمایا کہ : اے مسلمانوں ! تم سب اللہ تعالی کی طرف توبہ و استغفار کرو۔ اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔ توبہ و استغفار کرنے والے کی برائیاں نیکیوں میں بدل جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ : جو توبہ و استغفار کرے اورایمان لائے ااور اچھے کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور اللہ بخشنے والابہت مہربان ہے۔

توبہ و استغفار کرنے والے سے خدا بہت زیادہ خوش ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ : بے شک اللہ تعالی اپنے مومن بندے کی توبہ و استغفار سے اس شخص سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔ جو کسی پتھریلی زمین پرپڑاؤ کرے اور اسکے ساتھ اس کی سواری بھی ہو۔ جس پر اس کا کھانے پینے کا سامان لدا ہوا ہو۔ پھر وہ سر رکھ کر سوجائے ۔ جب بیدار ہوتو اس کی سواری جاچکی ہوتو وہ اسے تلا ش کرے ، یہاں تک کہ گرمی اورپیاس کی شدت یا جس وجہ سے اللہ تعالی چاہے پریشان ہو کر کہے کہ میں اس کی جگہ پر لوٹ جاتا ہوں جہاں میں سورہاتھا۔ پھر سوجاتاہوں یہاں تک میں کہ مرجاؤں۔ پھر وہ اپنی کلائی پر سر رکھ کر مرنے کےلیے سوجائےاور پھر جب وہ بیدار ہو تو اس کے سامنے اس کی سواری موجود ہے اور اس پر اس کا کھانا بھی موجود ہو۔

تواللہ پاک مومن بندے کی توبہ و استغفار پر اس شخص کے اپنی سواری کے لوٹنے پر خوش ہونے سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے۔ چونکہ توبہ و استغفار نہایت عظیم عبادت اور قرب خداوندی کا اعلیٰ ذریعہ ہے۔ اس لیے نفس وشیطان انسان سے اپنی دشمنی ثابت کرتے ہوئے اسے توبہ و استغفار سے دور رکھتے ہیں۔ اور بہت سے حیلے بہانوں اور وسوسوں سے اسے توبہ و استغفار سے محروم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور یوں لوگ توبہ و استغفارمیں تاخیرکرتے رہتے ہیں۔ آئیے توبہ و استغفار میں تاخیر کی بجائے اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ۔ اور سچے دل سے اس سے توبہ و استغفارکریں۔

وظیفہ کچھ یوں ہے کہ آپ نے چھ دن یہ وظیفہ کرنا ہے۔ آپ نے ماہ شوال کے چھ روزے رکھنے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ نے وظیفہ کرنا ہے۔ اگر آپ روزہ نہیں رکھ سکتے تو پھر بھی آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں ۔ کسی بھی نماز کے بعدآپ نے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ دوردپاک پڑھنے کے بعد تین سوتیرہ مرتبہ “یافتاح ” کو پڑھنا ہے۔ اس وظیفے کی برکت سے آپ کی تما م دلی حاجات پوری ہوں گی۔ پس آپ اس وظیفے کو سچے دل سے کریں ۔ اور اس پر یقین رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے اپنی حاجات طلب کریں۔ ان شاءاللہ! آپ کی تمام حاجات ضرور پوری ہوں گی۔

Leave a Comment