ماہ ِ شوال المکرم میں سورۃ فاتحہ کی آیت۔ الحمد اللہ رب العلمین پڑھنے کی طاقت خود دیکھیں۔

admin

mahe shawwal mein surah fatiha ka wazifa

الحمد اللہ عید گزر گئی ہے اور ہم آپ کو گزشتہ عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں۔آپ کو بہت بہت عید مبارک ہو۔ تو اسی مہینے کے حوالے سے کہ شوال المکرم جو کہ ابھی شروع ہو چکا ہے ہم آپ کے لیے ایک بہت خاص اور طاقتور عمل لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت بسم اللہ الر حمن الر حیم الحمد اللہ رب العٰلمین پڑھنے کی طاقت آپ خود دیکھیں یعنی اس آیت کے کتنے فوائد ہیں۔اس کے بارے میں آپ کو میں مکمل بتا ؤں گا۔ آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسا عمل شئیر کرنے جا رہا ہوں جو ہر کسی کے لیے بہت فائدہ مند ہے. کسی بھی شخص کا کوئی بھی مسئلہ نہ ہو چاہے کسی کو کوئی مسئلہ ہے بھی یا نہیں وہ بھی اس آیت کو ضرور پڑھے کسی کا کوئی بھی مسئلہ ہو وہ پورا ہو جا ئے گا ۔

آ ج ایسا عمل شئیر کرنے کے لیے جا رہا ہوں جو ہر کسی کے لیے ہے کسی کا کوئی بھی مسئلہ ہو چاہے شادی کا، اولاد کا، مال و دولت کا، محبت کا ، بڑی سے بڑی مشکل، نا ممکن حاجات ، بس اس ماہ شوال میں چلتے پھرتے سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت کثرت سے پڑھیں۔ جتنا آپ پڑھ سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ زندگی کے تمام مسائل جڑ سےختم ہو جا ئیں گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں آج موقع ہے ضرور فائدہ اُٹھا ئیں۔ سورہ فاتحہ سے شفا کے بارے صحیح بخاری میں ایک جامع حدیث موجود ہے جو یوں بیاں کی گئی ہے ”مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن حسان نے بیان کیا، ان سے محمد بن سیرین نے، ان سے معبد بن سیرین نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم ایک فوجی سفر میں تھے (رات میں) ہم نے ایک قبیلہ کے نزدیک پڑاو¿ کیا۔ پھر ایک لونڈی آئی اور کہا کہ قبیلہ کے سردار کو بچھو نے کاٹ لیا ہے۔ اور ہمارے قبیلے کے مرد موجود نہیں ہیں، کیا تم میں کوئی بچھو کا جھاڑ پھونک کرنے والا ہے؟ ایک صحابی (خود ابوسعید) اس کے ساتھ کھڑے ہو گئے، ہم کو معلوم تھا کہ وہ جھاڑ پھونک نہیں جانتے لیکن انہوں نے قبیلہ کے سردار کو جھاڑا تو اسے صحت ہو گئی۔ اس نے اس کے شکر انے میں تیس بکریاں دینے کا حکم دیا اور ہمیں دودھ پلایا۔ جب وہ جھاڑ پھونک کر کے واپس آئے تو ہم نے ان سے پوچھا کیا تم واقعی کوئی منتر جانتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ نہیں میں نے تو صرف سورہ الفاتحہ پڑھ کراس پر دم کر دیا تھا۔

Leave a Comment