شوال المکرم کا پہلااتوار کا عمل- سورۃ الکوثر اسطرح پڑھ لیں

admin

mahe shawwal mein surah kausar ka wazifa

ماہ شوال المکرم کا پہلا اتوار ہماری زندگیوں میں آچکا ہے رمضان کریم میں ہم نے بہت وظائف کیے ۔ جیسے جیسے ہم چلتے جائیں گے یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ اللہ کریم ہمیں اسلام کے مطابق زندگیاں گزارنا ہم سب کو نصیب فرمائے ۔ شوال المکرم اسلامی سال کا دسواں مہینہ ہے۔یہ وہ مہینہ ہے جو حج کے چار مہینوں کا جن کا قرآنی کریم میں ذکر کیاگیا ہے۔ ان حرمت والے مہینوں میں سے شوال کا بھی نام جو ہے وہ فہرست میں آتا ہے اور شوال المکرم کا مہینہ جو ہے اس مہینے کے اندر مسلمان حج کےلیے اپنا سفر باندھتے ہیں۔

اپنے اپنے گھروں سےمکہ شریف اور مدینہ کی طر ف سفر باندھا کرتے تھے ۔ اسلامی سال کا یہ جو دسوا ں مہینہ ہے اس مہینے میں چھ روزے رکھنے کی بھی بڑی عظمت اور شان ہے ۔ نبی پاک ﷺ کافرما ن ہے کہ : جو شخص اس مہینے میں چھ روزے رکھے گا۔ وہ ایسا پاک ہوگیا جیسے ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتے ہوئے پاک ہوتا تھا۔ جب آپ عمل کریں گے ان شاءاللہ! آپ کے دشمن بھی معافی مانگیں گے ۔ اللہ کریم اپنے کرم سے ہر مرض سے بھی آپ کو محفوظ فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں اس عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ دین ودنیا کی عزتوں اور عظمتوں سے مالا مال فرمائے۔

اول وآخر نبی پاک ﷺ کی ذات پر درود پاک پڑھنا ہے اور کوشش کریں کہ با وضو حالت میں عمل کریں۔ درمیان میں دو سو گیارہ مرتبہ “سورت الکوثر ” پڑھنی ہے۔ پہلی مرتبہ صرف “بسم اللہ ” پڑھنی ہے پھر لگاتار “سورت الکوثر” کو پڑھتے رہنا ہے۔ یہاں تک کہ ایک سو مرتبہ ہوجائے تووہاں پر آپ نے پھر آپ ﷺ کی ذات پر درود پڑھ لیناہے۔ پھر “بسم اللہ ” پڑھ کر “سورت الکوثر” کو پڑھنا شروع کردیناہے یہاں تک کہ دوسو گنتی پوری کرلیں۔ توپھر رک کر نبی کریمﷺ کی ذات پر درود پاک پڑھیں۔ اور اس کے بعد جو اوپر ایک دفعہ یا دودفعہ یا سات دفعہ یا گیارہ دفعہ جتنی مرتبہ آپ پڑھ سکتے ہیں۔ بہرحال کوشش کریں کہ دو سو ایک مرتبہ ضرور پوری کریں۔ پھر جب پڑھ چکیں تو آخر مرتبہ پھر حضور اکرم ﷺ کی ذات پر درود پا ک پڑھ کر ، اب آپ اپنے رب سے جب دعا کےلیے ہاتھ اٹھائیں گے انشاءاللہ! آپ دیکھیں گے کہ اللہ آپ کی دعاؤں کوقبول فرمائیں گے ۔ اس عمل کے بے شمار فوائد ہیں۔ رزق کے حوالےسے، صحت کےحوالےسے، کاروبار کے حوالےسے ، رشتوں کے حوالے سے ہر معا ملات کے لیے اس عمل کو ضرور کریں۔ انشاءاللہ!اللہ پاک آپ کو اس کی بھلائیاں سے مالا مال فرمائے گا۔

Leave a Comment