مکو دانہ جو کہ جگر اور معدے کے تمام مسائل کے حل میں فائدہ مند ہے

admin

Updated on:

mako dana benefits in urdu

جگر اور معدے کے لئے قدرت کا انمول تحفہ مکو دانہ ۔۔ جانیئے مکو دانہ استعمال کرنے کےفوائد

گھریلو علاج میں بہت قسم کی جڑی بوٹیاں استعمال ہوتی ہیں جو بہت ہی نایاب ہیں اور فائدے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں، ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ہے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ تاکہ آپ بھی اس کے فوائد جان کر اس کا استعمال کریں اور اپنے مسائل کو حل کر سکیں۔
مکو دانہ کو انگریزی میں نگرم بھی کہا جاتا ہے۔اس کا زیادہ تر استعمال دوائیوں اور علاج میں ہوتا ہے لیکن اسے سبزی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کی کاشت برسات کے موسم میں ہوتی ہے۔

مکو دانہ کا استعمال اور حیرت انگیز فوائد

مکو دانہ زیادہ تر دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے ، اگر اسے کچا استعمال کیا جائے تو ذائقہ تلخ جبکہ پکے ہوئے مکو دانے کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے، اس کے غذائی اجزاء میں وٹامن اے، سی، ای کے علاوہ کیلشیم ،نمکیات، فاسفورس اور فولاد شامل ہوتے ہیں۔

مکو دانہ کی تاثیر

اس کا مزاج خشک اور سرد ہے، یہ عام طور پر موسم برسات میں اُگتا ہے جبکہ گھریلو علاج میں اس کا پانی زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے لوگ موٹاپے اور دیگر کئی قسم کے امراض سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں۔

مکو دانہ کے فوائد

خشک مکو دانہ کا پانی استعمال کرنے سے جسم کی اندرونی اور بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات ملتی ہے، معدے کے ورم اور جگر کے ورم میں خشک مکو دانہ اور اس کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر یہ پانی پینا بہت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے مفید

مکو دانہ کے پانی کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ پانی پینے سے جہاں جسم کے بیرونی اور اندرونی اعضاء کا ورم اور سوجن اُترتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے، وزن میں کمی اور ورم دور کرنے کے لئے اس کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہئے۔

Leave a Comment