urdu maloomatUrdu Tipsاسلاموظائف

بانجھ عورت 7 دن تک 21 مرتبہ یہ لفظ روزانہ پڑھے ان شاءاللہ پرہیز گار اور نیک اولاد عطا ہوگی

اللہ رب العزت کا ایک اسم مبارک اَلْمُصَوِّرُ ہے ۔ یہ اسم اللہ تبارک و تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے ۔ اس اسم مبارک کا مطلب ہے شکل و صورت بنانے والا اور امتیازی شان عطا کرنے والا ۔ نیک اولاد اور اعمال حسنہ کے لیے یہ انتہائی مقبول اور مجرب وظیفہ ہے ۔ یَا مُصَوِّرُ کا وظیفہ کرنے کے بہت سارے فوائد و ثمرات ہیں ۔

جو عورت بانجھ ہو اگر وہ سات دن تک روزے رکھے گی اور ہر روز غروب آفتاب کے بعد اور افطاری سے پہلے اکیس( 21) بار اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کے وظیفہ کو پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اس پانی سے روزہ افطار کرے گی تو اللہ تبارک و تعالیٰ اسے نیک اولاد سے نوازے گا۔ اور اس کو پرہیز گار, نیکوکار اور صالح اولاد عطا فرمائے گا ۔ اگر کوئی شخص 10 بار روزانہ اس وظیفے کو پڑھے گا تو اللہ رب العالمین اس کو صالح اور نیک اولاد سے نوازے گا ۔ اس کے علاوہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس وظیفے کو پڑھنے والے کا چہرہ بابرکت،روشن اور حسین کر دے گا ۔ اور اس وظیفے کو پڑھنے والے کو اعمالِ صالح کی بجا آوری کے لیے غیب سے مدد فراہم کرے گا۔

اس وظیفہ کو کرتے وقت ہر روز اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود ابراہیمی پڑھ کر ایک سو (100) مرتبہ ہر روز بلا ناغہ اس کا ورد کریں۔ اس اسم مبارک کے وظیفہ کو حسب توفیق یا حسب ضرورت 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے یا عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button