اس وظیفہ کو مستقل جاری رکھنے سے خوف و خطر سے نجات،دشمن سے امان،ہدایت الہی اور اللہ کی طرف سے مدد و نصرت حاصل ہوتی ہے

admin

namaz e fajar ke baad ka wazifa

نماز فجر کی دعا مانگنے کے بعد درج ذیل وظائف حسبِ فرصت اور سہولت ضرور کر لیا کریں۔
سورۃ الفاتحہ کو ایک مرتبہ پڑھ لیں۔
آیت الکرسی بھی ایک مرتبہ پڑھ لیں۔
چاروں قل شریف ایک ایک بار پڑھ لیں ۔
لَا اِلہَ اِلاﷲُ کم از کم (100) مرتبہ ضرور پڑھیں۔ 166 مرتبہ پڑھنا انتہائی افضل ہے اور آخر میں مُحَمَّد رسُوْلُ ﷲ بھی ضرور پڑھ لیا کریں ۔

اس وظیفہ سے دل کی صفائی ہوتی ہے ۔ قبولیت اور قربِ الٰہی حاصل ہوتا ہے ۔
3 مرتبہ یہ استغفار بھی پڑھ لیں ۔ اَسْتغْفرُ ﷲَ الْعَظيْمَ الذِيْ لَا اِلهَ اِلا هُوَ الْحَي الْقَيوْمُ وَ اَتُوبُ اِلَيهِo
حضور نبی کریم ،خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم خود بھی روزانہ سو (100) مرتبہ استغفار پڑھا کرتے تھے ۔

یہ وظیفہ رزق میں وسعت،گناہوں کی بخشش، درجات کی بلندی ، عطائے الٰہی میں اضافے کے حصولِ ، حصول برکات اور تنگی اور مشکلات کے حل کا ذریعہ ہے۔
حَسْبُنَا ﷲ وَ نِعمَ الْوَکِيل
تعوذ (اَعُوذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيطٰنِ الرجِيْمِ) اور تسمیہ (بِسْمِ اﷲ الرحْمَنِ الرَّحِيْمِ) پڑھنے کے بعد سورہ آلِ عمران کی درج ذیل آیات نمبر (173.174) کی تلاوت ضرور کیا کریں:

یہ تسبیح ایک بار پوری کرنے کے بعد آگے یہ آیت ایک بار پڑھیں اور پھر وظیفہ مکمل کر لیں:
اس وظیفہ کو مستقل طور پر جاری رکھنے سے نعمتوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے ، ﷲ کے احسان اور فضل میں مزید اضافہ ہوتا ہے ، دشمن سے امان حاصل ہوتی ہے ، خوف اور خطر سے نجات ملتی ہے ۔ ہدایت الٰہی نصیب ہوتی ہے ، اللہ کی طرف سے مدد اور نصرت حاصل ہوتی ہے ۔

ﷲ تعاليٰ کی رحمت اور خصوصاً رضائے الٰہی نصیب ہوتی ہے۔ یہ وظیفہ اکثر اولیاء و صالحین کا وظیفہ بھی رہا ہے۔ خاص مشکل کے اوقات میں بھی اسے کثرت کے ساتھ پڑھا جائے تو انشاءﷲ تعالیٰ ہر پریشانی دور ہوگی اور نصرت الٰہی حاصل ہوگی ۔

درج ذیل درود شریف سو (100) مرتبہ روزانہ ضرور پڑھیں۔
اَللهُمَّ صَل عَلی سَيدِنَا مُحَمَدٍ و عَلٰی اٰلِهِ وَ صحْبهِ وَ بَارِکْ وَسَلمْ
آپ دیگر کلمات اور درود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں۔
ان وظائف کے بعد وقت کی وسعت کے مطابق تلاوتِ قرآن مجید بھی ضرور کیا کریں۔

قصیدہ بُردہ شریف بھی حسب توفیق پڑھ سکتے ہیں۔
قصیدہ غوثیہ کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔
اگر صبح کے وقت زیادہ ٹائم میسر نہ ہو تو دلائل الخیرات، قصیدہ غوثیہ اور قصیدہ بُردہ شریف بعد نمازِ مغرب یا پھر بعد نمازِ عشاء بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔

Leave a Comment