urdu maloomatUrdu Tipsصحت

نیم کا تیل سے اگر چہرے اور بالوں کا مساج کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فائدے حاصل ہوتے ہیں

نیم کے تیل سے اگر بالوں میں مساج کیا جائے تو اس سے لیکھوں، جوؤں اور خشکی سے نجات ملتی ہے، اگر آپ کے بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہوں تو شیمپو کرنے کے بعد آخر میں نیم کے اُبلے ہوئے ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں، نیم کا پانی بھی بالوں کی جڑیں کو مضبوط بناتا ہے۔

اگر اپ اپنے بالوں کو گھنا اور لمبا کرنا چاہتے ہیں تو نیم کے تیل میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کر اس سے بالوں کا مساج کریں۔ بال بہت تیزی سے گھنے اور لمبے ہوں گے، اس سے بالوں کی خشکی دور ہو گی اور رونق بحال ہو گی اور بالوں کا روکھا پن بھی ختم ہو جائے گا۔

• نیم کے تیل سے چہرے کا مساج:
نیم کے تیل سے اگر چہرے کا مساج کیا جائے تو چہرہ نکھرا نکھرا اور تروتازہ ہو جائے گا، نیم کا تیل جراثیم کش تیل ہے اس کے استعمال سے چہرے پر دانے نہیں ہوں گے اور اگر نیم کے تیل کو دانوں پر لگایا جائے تو یہ بیکٹیریا ختم کرے گا نیم کا تیل با آسانی بازار میں دستیاب ہوتا ہے اور اس سے اگر ناخنوں کا مساج کیا جائے تو ناخنوں کی انفیکشن اور ان میں لگی فنگس بھی دور ہو جاتی ہے۔

• اینٹی سیپٹک خصوصیات:
نیم کے تیل میں حیرت انگیز طور پر ایسی قدرتی اینٹی سیپٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں کہ اسے اگر زخم پر استعمال کیا جائے تو زخم تیزی سے بھرتا ہے اور خراب ہونے سے بھی بچایا جا سکتا ہے۔

• پاؤں سے آنے والی بدبُو کا خاتمہ:
نیم کے تیل سے اگر رات کو سونے سے پہلے مساج کیا جائے تو حیرت انگیز طور پر پاؤں سے آنے والی بدبُو کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button