نیند کی گولیاں کھائے بغیر رات بھر سکون سے سونا چاہتے ہیں تو کون کون سی جڑی بوٹی صحیح ہوگی

admin

neend ki goliyon se chutkara pane ka ilaj

اگر آپ نیند کی گولیاں لیے بغیر ساری رات سکون سے سونا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جانیئے کہ کون سی جڑی بوٹی ہے جو آپ کے بہت مسائل آسانی سے حل کر سکتی ہے.بعض لوگوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ جب تک نیند کی گولیاں نہ کھائیں نہیں سو پاتے جوکہ ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے ہم آپ کو بتائیں گے ایک بہت مشہور جڑی بوٹی جسکا نام اسگندھ ناگوری ہے.اور صرف نہیں بلکہ یہ جڑی بوٹی معدے کے درد، مثانے کی پتھری، بلڈ کینسر اور بالوں کے گرنے کے مسائل کو بھی ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

یہ اسگندھ ناگوری کیا ہے؟ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے تو یہ نام بھی کبھی نہیں سنا ہوگا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ جڑی بوٹیوں کے استعمال کو کافی حد تک ترک کر چکے ہیں اور حکیمی علاج پر سے اعتماد ختم کرچکے ہیں کیونکہ وہ مسائل کو حل کرنے میں بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔ لیکن 3 ماہ میں اس جڑی بوٹی اسگندھ ناگوری کے استعمال سے آپ کو کچھ ایسے شاندار فائدے ملیں گے جو واقعی حیران کن ہوںگے۔دیسی دوائیاں بنانے کے لئے سب سے زیادہ جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں، کچھ جڑی بوٹیاں جنگلی علاقوں سے منگوائی جاتی ہیں، کچھ صحرائی اور کچھ سمندری تہہ کے اندر سے نکالی جاتی ہیں۔

ہم مختلف بیماریوں میں بہت سی دوائیاں تو کھاتے ہیں مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ اس میں کون کون سے اجزاء شامل کئے گئے ہیں. اسگندھ ناگوری نیند کی گولیوں میں استعمال کی جاتی ہے اس میں نینوفائٹیکل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں.جو نیند کے نیورانز کو بحال کرتے ہیں اور انسان کو سکون دہ نیند مہیا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ معدے، جگر اور پیٹ کے مختلف امراض کو کنٹرول کرنے اور ہمارے جسم سے فاضل مادوں اور زہریلے مرکبات کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں کچھ ایسے مفید ریشے موجود ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو مضبوط بنانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اسگندھ ناگوری بلڈ کینسر، آنکھوں کے امراض ، پھیپھڑوں کی بلاکیج اور مثانے کی پتھری کو ختم کرنے کے ساتھ چہرے کی جھریوں کا بھی خاتمہ کرتی ہے

اور بالوں کی نشوونما میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔اس کا استعمال کیسے کریں؟ اسگندھ ناگوری کی ڈنڈیاں اور پاؤڈر بازار میں آسانی سےمل جاتا ہے اس کے علاوہ اب تو آن لائن ویب سائٹس پر بھی اسگندھ ناگوری کا پاؤڈر موجود ہے، اس کو نیم گرم پانی سے پھانکا جاتا ہے، اور وہ لوگ جن کو آنکھوں کے مسائل ہیں یا بینائی کم ہے وہ اس کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آنکھوں کے پردے بھی محفوظ رہیں گے اور بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔

Leave a Comment