لیموں کے بیج ضائع نہ کریں ان کو سنبھال کر رکھیں.ایسےفوائد کہ آپ حیران ہوجائیں

admin

Updated on:

nimbu ke beej ke fayde

لیموں کے بیج کو کبھی ضائع نہ کریں بلکہ ان کو سنبھال کر رکھ لیں،ان میں کچھ ایسے فوائد ہیں جو صرف لیموں کے بیج ہی سے مل سکتے ہیں. لیموں کا شمار ایسی اشیاﺀ میں بہت زیادہ ہوتاہے جس کا استعمال سال کے بارہ مہینے ہر گھر میں کسی نہ کسی حالت میں کیا جاتا ہے۔ یہ ایک طرف تو ہمارے کھانوں کا ایک لازمی جز ہے لیکن اس کے علاوہ اس کے مشروبات، اچار چٹنیاں اور اس سے حاصل ہونے والے طبی فوائد اس کو اہم ترین بنا دیتے ہیں-مگر لیموں کو استعمال کرنے کے بعد لوگ زیادہ تر اس کے بیج کو نکال کر پھینک دیتے ہیں. بلکہ یہاں تک کہ اگر اس کا کوئی بیج منہ میں آبھی جائے تو اس کے کڑوے ذائقے کی وجہ سے ان کو کھانا یا استعمال کرنا کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے-

لیموں کے بیج کے غذائی فوائد: لیموں کے اندر جو بیج پائےجاتے ہیں ان کا سائز چھوٹا، رنگ سفیدی مائل پیلا ہوتا ہے۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ کچھ کڑوا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح سیب کے پھلوں کے بیج میں زہر ہوتا ہے ویسے لیموں کے بیجوں میں زہر نہیں ہوتا ہے اور ان بیج کا استعمال کسی بھی طرح نقصاندہ نہیں ہوتا ہے- بلکہ اس کا استعمال صحت کے حوالے سے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے. ان بیجوں میں اینٹی آکیسڈنٹ پائے جاتے ہیں جو جسم میں سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اور جسم کا میٹابولزم تیز کر کے جسم پر ہونے والے عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے-اس کے علاوہ ان بیجوں میں امائنو ایسڈ کی بھی ایک بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اس کے علاوہ اس میں پروٹین اور چکنائی کی بھی کچھ مقدار موجود ہوتی ہے-

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج: اگر کھانے کے دوران یا ان کا جوس پیتے ہوئے لیموں کے بیج آپ کے منہ میں آجائیں تو ان کو باہر نکال کر پھینکنے کی بجائے اچھی طرح چبا کر کھا لینا چاہیے اس سے ایک جانب جو کڑواہٹ منہ میں گھلتی ہے وہ خون کے فاسد مادوں کو خارج کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے-جبکہ دوسری جانب ان بیجوں کے اندر موجود ینٹی آکسیڈنٹ جسم کے میٹا بولزم کو تیز کر دیتے ہیں اور اس کےعلاوہ خون کے ساتھ جسم میں پیدا ہونے والے مختلف پیراسائٹ کا بھی خاتمہ کرتا ہے جو کہ خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں-

سر درد اور جسم کے درد کے لیے: عام طور پر سر درد یا جسم میں کسی حصے میں ہونے والے درد کے لیے لوگ اسپرین کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں جو بہت سارے منفی اثرات کا سبب بن سکتے ہیں لیکن لیموں کے بیج میں سیلیسیلک ایسڈ پایا جاتا ہے ۔ یہ کمپاؤنڈ اسپرین کا بنیادی جز ہوتا ہے اوراس کے علاوہ قدرتی ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے منفی اثرات سے پاک ہوتا ہے اس وجہ سے لیموں سے نکلنے والے بیج جمع کر کے اپنے پاس رکھ لیں اور کسی بھی قسم کی درد کی صورت میں آٹھ سے دس بیج اچھی طرح چبا کر کھا لیں اور اوپر سے پانی پی لیں کچھ ہی دیر میں درد میں آرام مل جائے گا-

پیٹ کے کیڑوں کے لیے: بچوں کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجانا ایک عام سی بات ہے اور اس کے لیےمختلف قسم کی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر لیموں کے بیج اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کو دور کرنے کے لیے صرف 10 سے 12 بیج لے کر ان کو دودھ یا پانی میں اچھی طرح ابال لیں اور پھر کرش کر کے بچوں کو پلا دیں ایک سے دو بار پلانے سے پیٹ کے کیڑے خود بخود نکل جائیں گے-

کیل مہاسوں کے لیے: لیموں کی طرح لیموں کے بیجوں میں بھی وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔جو تمام جلد کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر اینٹی بیکٹیریل اجزا بھی کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں. عام طور پر جلد پر نکلنے والے کیل مہاسے بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے ہوتے ہیں- اس وجہ سے ان بیجوں کو پیس کر ان سے نکلنے والے تیل کو کیل مہاسوں پر لگانے سے ان پر موجود بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے ان کے نشان بھی صاف ہو جاتے ہیں-

Leave a Comment