پودینا عام طور پر گھروں میں چٹنی وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جاتاہے. لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چٹنی کے ساتھ ساتھ پودینے کا جوس بھی بہت زیادہ مفید ہے. پودینہ ذائقے میں خوشگوار ہوتا ہے. پودینہ کی لذت اور مہک کے ساتھ ساتھ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ پودینہ کا عرق پینے سے دل کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ امراضِ معدہ میں موثر ہوتا ہے.
دل اور معدہ کی کمزوری کے لیے پودینہ کا شربت اور پودینہ کا عرق دونوں ہی بہت مفید ہیں. پودینہ کھانے کو زودہضم بنانے کے ساتھ ساتھ معدہ کو ٹھیک رکھتا ہے.پودینہ کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوجاتا ہے بلکہ یہ ہمارے عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں، مثلاً سینے کی جکڑن، حلق، پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور بھی کردیتا ہے۔ پودینے کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے.
پودینے کا جوس ہماری جلد کے لیے بہترین کلینزر کا کام بھی کرتا ہے۔ جس سے چہرے کی جلد فریش اور تروتازہ نظر آتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش،چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ پودینہ بھوک کو بڑھاتا ہے. یہ عمل انہضام کے امراض، جگر کے امراض، قے، اسہال جیسی بیماریوں میں اس کااستعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے. اور لیمو ں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے.پودینے کے فوائد کے ساتھ ساتھ ہم آج آپ کو اس تحریر میں پودینے اور لیموں کا جوس بنانا بھی سکھائیں گے.
سوڈا واٹرایک بوتل، کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چٹکی، برف ایک پیالی ،پودینے کی پتیاں ایک پیالی، براؤن چینی ایک کھانے کا چمچ، کالا نمک آدھا چائےکا چمچ، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ، پودینے کے پتے سجانے کے لیےترکیب:بلینڈر میں تمام اجزاﺀ کو ڈال کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ پھر اسے ایک گلاس میں نکال لیں. پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں.پودینے کے جوس کو ہلا کر پئیں.اس کے استعمال سے جلد کی خارش‘ پھوڑے‘ پھنسی اور خون کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اس کا استعمال خون کو صاف کرتا ہے اس لیے چہرہ اور جسم کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔