پرانی سے پرانی قبض بھی پانچ منٹ میں ختم

admin

Updated on:

purani se purani qabz ka ilaj

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران متعدد افراد کو اس کی شکایت ہوتی ہے۔قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے.ایک حالیہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کے علاوہ بھی کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔

محققین اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کو زیادہ تر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اسے عام سی بیماری سمجھ کر بلکل بھی نظر انداز مت کریں۔تاہم قبض جیسی بیماری کا علاج تو آپ کے اپنے کچن میں بھی موجود ہے۔ جی ہاں بلکل اس بیماری سے جلد ریلیف حاصل کرنے کے لیے ان قدرتی طریقہ علاج کو آزما کر دیکھیں۔شیرہ :رات کو سونے سے قبل ایک چائے کا چمچ شیرے کا استعمال صبح کے وقت قبض سے ریلیف میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس شیرے میں کافی مقدار میں وٹامنز اور منرلز خاص طور پر میگنیشم شامل ہوتے ہیں جو اس بیماری میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔

فائبر کسی پائپ کلینر کی طرح کام کرتے ہوئےآپ کی غذائی نالی میں موجود غذا اور فضلے کے اجزاءکی صفائی کرتا ہے، بیج، دالوں، دلیہ، باداموں، متعدد سبزیوں اور خشک میوہ جات میں فائبر کی مقدار کافی ہوتی ہے اور روزانہ 20 سے 35 گرام فائبر کا استعمال قبض کی شکایت میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، تاہم بہت زیادہ فائبر جسم کا حصہ بنانے پر پانی کا استعمال بھی زیادہ کرنا چاہئے۔ پودینے یا ادرک کی چائےپودینہ اور ادرک دونوں معدے سے متعلق متعدد شکایات کے لیے آزمائے ہوئے گھریلو نسخے ہیں۔ پودینے میں پائے جانے والے مینتھول غذائی نالی کے پٹھوں کو ریلکس کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ ادرک ایک گرم جڑی بوٹی ہے جو جسم کے اندر حرارت پیدا کرتی ہے اور کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔

زیتون، نٹس وغیرہ صحت بخش چربی یا فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انتڑیوں کے نظام میں بہتری لاکر قبض کی شکایت کم کرتے ہیں۔لیموں پانی میں موجود سیٹرک ایسڈ غذائی نظام میں تحریک کا کام کرتا ہے اور جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں کافی حد تک مدد دیتا ہے۔ روزانہ صبح کے وقت ایک گلاس لیموں پانی یا لیموں کو چائے میں ملا کر استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ میں بہتری آئے گی۔کافی بھی آنتوں میں تحریک پیدا کرکے قبض کا توڑ کرتی ہے،اس کے علاوہ دیگر گرم مشروبات بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جیسا کہ ہربل ٹی یا ایک کپ گرم پانی جس میں کچھ مقدار میں لیموں کا عرق یا شہد شامل ہو۔

کشمش فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جلاب جیسا اثر دکھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آدھا اونس کشمش کا روزانہ استعمال کرنے والے لوگوں کا نظام ہاضمہ دوگنا تیزی سے کام کرتا ہے۔ چیری اور خوبانی بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اور قبض کو زوردار ضرب لگاتی ہیں۔آلوچہ یہ فائبر سے بھرپور پھل ایسا گھریلو علاج ہے جو نظام ہاضمہ کو پھر سے ٹریک پر لاتا ہے۔

Leave a Comment