قرض سے نجات ہرحاجت پوری ہوگی بس اللہ کے 3 نام پڑھیں

admin

qarz se nijat ka wazifa

آج ہم آپکے ساتھ ایک بہت خاص مجرب اور طاقتور وظیفہ بتائیں گے کہ اس وظیفہ سے جو لوگ قرض دار ہیں انشاء اللہ قرض سے نجات ہوگی اور اس کے علاوہ جو بھی حاجت ہوگی جو بھی مقصد ہوگا اللہ کریم کے فضل سے آپکی حاجت مقصد پورا ہوگا ۔روزانہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے یہ تین آپ نےروزانہ 333مرتبہ پڑھنے ہیں ۔

کسی بھی وقت باوضو ہوکر زیادہ سے زیادہ آپ لوگوں کے پندرہ بیس منٹ لگیں گے ۔ آپ نے باوضو حالت میں اول وآخر درود شریف کیساتھ درمیان میں یہ تین نام یاودودُ، یاباسطُ ، یارزاقُ یہ آپ نے پڑھنے ہیں انشاء اللہ رب کے حکم سے قرض سے نجات ہوگی ۔ جو لوگ قرض دار ہیں قرض سے نجات ہوگی ۔

جو بھی مقصد ہے انشاء اللہ پورا ہوگا۔ یاد رکھیں جو بھی کام کرنے لگیں ساتھ انشاء اللہ لازمی کہا کریں۔جو بندہ کام سوچتا ہے کہ یہ کروں گا اور ساتھ انشاء اللہ نہیں بولتا تو کبھی بھی اس کو اس کام میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی ۔انشاء اللہ ایک ایسا لفظ جو بھی کام دل میں سوچیں آنے والے وقت میں کام کرنے لگیں تو آپ ساتھ انشاء اللہ لازمی کہا کریں ۔اللہ پاک کے فضل وکرم سے بہت زیادہ اس وظیفہ سے آپ لوگوں کو فائدہ ہوگا اس کے علاوہ ہر حاجت کیلئے یہ وظیفہ آپ لوگ کرسکتے ہیں

اس وظیفہ کی کوئی مقدار نہیں یہ وظیفہ روزانہ کسی بھی وقت مرد حضرات مسجد میں جاتے ہیں نمازپڑھنے کے بعد پندرہ بیس منٹ بیٹھ جائیں باوضو حالت میں ہوتے ہیں یہ عمل کرلیا کریں۔ خواتین یہ گھر میں ہی وظیفہ کرسکتے ہیں یااگر دن میں وقت نہیں ملتا تو رات کو سونے سے پہلے عشاء کی نماز کے بعد فارغ ہوکر باوضو حالت میں یہ عمل کرکے سو جائیں اس عمل کو مستقل مزاجی سے کریں گے اللہ پاک کے فضل وکرم سے چند دنوں کے اندر اس وظیفہ کے اثرات آپ کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے جو کام بھی دل میں سوچیں گے جو بھی کریں اس کام میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ چاہے وہ کام چھوٹاہویا بڑا ہو انشاء اللہ اس کام میں ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس وظیفہ اثرات آپکے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے آپ خود دیکھیں گے کہ اس وظیفہ سے ہماری زندگی میں کیسے تبدیلیاں آنا شروع ہوگئیں ہیں۔ رزق کے خزانے آپ کو حاصل ہوں گے گھر میں تنگیوں کا خاتمہ ہوگا اللہ کے فضل وکرم سے اور آپکی جائز حاجات پوری ہونگی۔

Leave a Comment