رمضان کا پہلا جو عشرہ ہے وہ اختتام پذیر ہو چکا ہے اور دوسرا عشرہ جو ہے وہ شروع ہو چکا ہے اے رب العالمین جن کے ماں باپ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں یا اللہ ان کے والدین کی بخشش فرما اور جن کے ماں باپ زندہ ہیں انہیں رزق اور مال و جان کے اندر زندگی کے اندر خیر و بر کت کا نزول فر ما آمین .ہماری وہ ما ئیں ،بہنیں اور بیٹیاں جو گھروں میں موجود ہیں یا اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل اولاد کا صدقہ ان کے گھروں پر رحم و کرم فر ما اور ان کی اولاد کو ان کے بھائیوں کو اور ان کے والدین کو ایسی عظمتوں سے ایسی عزتوں سے نواز ےجو کبھی ختم ہونے میں نہ آ ئیں آج ہم آپ کے لیے جو وظیفہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو ئے ہیں۔
یہ دوسرے عشرے کے اندر آیت الکرسی کا پڑھنے کا ایک خاص عمل ہے بہترین عمل جو ہے وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے یقین جانیے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ حیران ہو جا ئیں گے کہ اس عمل کا کتنا زیادہ آپ کے گھرپر اثر پڑے گا اور کتنا اللہ کے فضل و کرم سے آپ کے مال رزق اولاد کے اوپر اس کا جو ہے اثر پڑے گا۔ تو دس دن ہو تے ہیں عشرے کے اندر یعنی کہ عشرہ دس کو بھی کہتے ہیں عشرہ دس کو ہی کہتے ہیں تو آیت الکرسی اس حوالے سے جس گھر میں پڑھی جا ئے گی وہاں اللہ کر یم کا بہت زیادہ کرم ہو تا ہے۔ پڑھنےکا جو طریقہ کار ہے وہ بھی میں انشاء اللہ آپ کو بتانے جا رہا ہوں اور کس ٹائم پڑھنی ہے وہ بھی طریقہ آپ کو بتانے جا رہا ہوں انشاء اللہ آپ حیران رہ جا ئیں گے کہ مالکِ کریم کیسے کرم فر ما تا ہے اور یاد رکھیں کہ یہ آیت الکرسی میں اسمِ اعظم الحیی قیوم ہے پچاس کلمے ہیں اور ہر کلمے میں پچاس بر کتیں ہیں اس کے پڑھنے سے رنج و غم دور ہو جا تا ہے روزی میں کشادگی ہو تی ہے اور گھر کے اندر جو بھی مقاصد ہو ں ان مقاصد میں کا میابی ہو تی ہے
شیطان گھر سے نکل جا تا ہے بندہ ہر آفت سے محفوظ رہتا ہے اور اللہ کریم کےکرم سے اس گھر کے اردگرد ایک گھیرہ باندھ دیا جا تا ہے۔ کوئی چو ر ڈا کو شیطانی قوت بے بر کتی اور جو نحوست ہے وہ اس گھر میں داخل نہیں ہو گی ٹھیک ہے؟ یہ ایسی آیت ہے۔ سحری کے ٹائم اُٹھیں۔ اور اس آیت کو کر یں۔ تا کہ اس کا فائدہ ہمیں پہنچ سکے۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ آیت الکرسی پڑھنے کے بہت ہی زیادہ فوائد ہیں تو ہمیں چاہیے اس عشرے کے اندر اس کے پڑھنے کا معمول بنا ئیں تا کہ ہمیں مختلف قسم کی ڈھیروں برا کات نصیب ہو سکیں۔