نماز عصر کے بعد صرف 7 بار یہ اسم مبارک پڑھیں اور دعا مانگیں

admin

ramzan mein namaz e asar ke bad parhen

ramzan mein namaz e asar ke bad parhen

متعدد صحیح احادیث میں جمعہ کے دن قبولیت دعا کی گھڑی کا ذکر آیا ہے ، اُس وقت کوئی بھی مسلمان اگر اللہ تعالی سے دعا کرتا ہے تواللہ تعالی اس کی دعا قبول فرماتے ہیں؛ البتہ اس گھڑی کے متعلق مختلف اقوال ہیں اور مشہور دو قول ہیں، اور ان دونوں میں بھی راجح قول یہ ہے کہ یہ گھڑی عصر اور مغرب کے درمیان رہتی ہے

اور بعض نے فرمایا:یہ گھڑی غروب آفتاب سے کچھ پہلے ہوتی ہے؛ اس لیے بہت سے سلف صالحین جمعہ کے دن عصر سے مغرب تک دعاوٴں میں مشغول رہتے تھے اور بعض مغرب سے کچھ پہلے دعا کا اہتمام فرماتے تھے، آپ نے اس سلسلہ میں جو مختلف با حوالہ اقوال اور واقعات نقل فرمارہے ہیں، ان میں کچھ استبعاد نہیں ہے، میں نے اکثر اقوال کی مراجعت کی ہے اور انھیں صحیح پایا ہے؛ اس لیے جمعہ کے دن عصر سے مغرب تک یا مغرب سے کچھ پہلے دعاوٴں کا اہتمام کرنا چاہیے؛ البتہ ہر شخص انفرادی طور پر دعا کا اہتمام کرے، اجتماعی دعا کا اہتمام بالکل نہ کیا جائے ؛ کیوں کہ اس موقع پر اجتماعی دعا ثابت نہیں اور شدہ شدہ یہ چیز آئندہ بدعت ہوجائے گی؛ اس لیے اس سے احتراز چاہیے

اسم مبارک یا السلام کا ورد کرنا ہے اور آپ نے یہ وظیفہ بدھ کے دن نماز مغرب سے لے کر جمعرات کے دن نماز عصر سے پہلے تک کے درمیان میں کرنا ہے اس کو کثرت سے کرنا ہے اس کی کم سے کم تعداد 7 ہے اور اس وقت میں آپ نے باوضو بے وضو چلتے پھرتےیا السلام کا ورد کرتے رہنا ہے اور جمعرات کے دن نماز عصر کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر بنا کسی سے بات کیے بنا اپنی جگہ سے اٹھے کوشش کریں کہ تنہائی کا انتخاب کریں ۔ آپ نے 41 مرتبہ قرآن پاک کے آخری پارے کی سورۃ عصر پڑھنی ہے اوراس کے اول و آخر میں تین تین بار درود شریف پڑھنا ہے اس کے بعد نماز مغرب تک آپ نے استغفار چلتے پھرتے ورد کرنا ہے پھر نماز مغرب کے بعد دو نفل حاجت کے پڑھنے ہیں پھر آُ نے ہاتھ اٹھا کر اللہ سے اپنی حاجت کے لیےدعا کرنی ہے انشاء اللہ اللہ آپ کی دعا قبول فرمائیں گے
ہمارا ہدف آپکو بہترین معاشرتی, تاریخی ,معلوماتی،اور اصلاحی تحریریں پیش کرنا ہے
جس میں آپ کا ایک شیئر بہت بڑا کردار بطور صدقہ جاریہ ادا کرسکتا ہے. آئیں ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی اس کار خیر کا حصّہ بننیں

Leave a Comment