آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پانچ نمازوں کیساتھ پڑھی جانیوالی سورتوں کے بارے میں ان سورتوں کے بیشمار فوائد ہیں جن کے ذریعے آپ کی زندگی بھی بہتر ہوسکتی ہے ۔ آ پ کو ان کے اخروی فوائد بھی حاصل ہونگے ۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کونسی سورتیں ہیں اور کس نماز کے ساتھ کونسی سورت پڑھی جاتی ہے ۔ فجر کی نماز کے بعد پڑھی جانیوالی سورت کا نام سورۃ یٰسین ہے ۔
سورۃ یٰسین شریف قرآن کا دل ہے ۔ حضرت انس ؓ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایاہر چیز کیلئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یٰسین ہے جس شخص نے سورۃ یٰسین کی تلاوت کی اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا ۔ سورۃ یٰسین نماز فجر کے بعد پابندی سے پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اسکی تمام حاجات پور ی فرما دیگا ۔ فجر کے بعد ظہر کی نماز ہے نماز ظہر کے بعد جس سورت کی تلاوت کی جاتی ہے وہ سورۃ الفتح ہے اس میں فتح کا ذکر ہے جواللہ تعالیٰ اپنے نبی کریمﷺ کو خوشخبری دی اور کافروں پر فتح عطاء فرمائی ۔
آپ اپنی زندگی کا معمول بنالیں کہ ظہر کی نماز بعد اس کی تلاوت کیا کریں۔ ظہر کی نماز کے بعد عصر کی نماز کاوقت آتا ہے ۔ عصر کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے خصوصیت کے ساتھ ذکر فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو خصوصاً درمیانی نماز کی حفاظت کرو اس درمیانی نماز سے مراد عصر کی نماز ہے ۔ نماز عصر کے بعد جس سورت کی تلاوت کی جاتی ہے اس سورت کا نام سورۃ النباء ہے ۔اس سورت کی تلاوت سے متعلق ایک حدیث نقل کی ہے جس میں آپﷺ فرماتے ہیں جو بھی سورۃ النباء پڑھے گا ۔
تو خداوند عالم قیامت کے دن بہشت کے ٹھنڈے اور میٹھے پانی سے اسے سیراب کرے گا ۔اس سورت میں اللہ تعالیٰ نےگن ا ہ گاروں کو قیامت کے بارے میں ڈرایا ہے جو بندہ اس سورت کو عصر کی نماز کے بعد تلاو ت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گ نا ا ہ و ں کو معاف فرما دیتا ہے ۔ نماز عصر کے بعد مغرب ادا کی جاتی ہے اس کا مختصر سا وقت ہوتا ہے کوشش کرنی چاہیے اس کو وقت پر ادا کیا جائے ۔ مغرب کے بعد جس سورت کی تلاوت کی جاتی ہے اس کا نام سورۃ واقعہ ہے ۔
یہ سورت قرآن مجید کے پارہ نمبر 27میں موجود ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ رزق کے اندر بے شمار برکتیں عطاء فرماتا ہے ۔ عشاء کی نماز کے بعد جو سورت تلاوت کی جاتی ہے اس سورت کا نام سورۃ الملک ہے یہ پارہ نمبر 29کی پہلی سورت ہے ۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جوشخص عشاء کی نماز کے بعد قرآن کی اس تیس آیتوں والی آیت کو تلاوت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو عذاب قبر سے محفوظ فرما دیتا ہے ا س سے مراد سورۃ الملک ہے ۔ اس کی تلاوت کرنیوالا جب قبر کے اندر جاتا ہے تو یہ سورت اس کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے عرض کرتی ہے یا اللہ تعالیٰ یاتو مجھے اپنے قرآن سے نکال دے یا پھر اس بندے سے عذاب قبر کو دور فرما اللہ تعالیٰ اس سورت کی سفارش قبول فرماتے ہوئے اس بندے سے عذاب قبر کو دور فرما دیتا ہے