شب برات تک یہ عمل ہاتھوں پر کریں روزانہ 300بار یہ تسبیح پڑھ لیں

admin

shab e barat ka wazifa shab e barat ka wazifa in urdu shab e barat 2022 shab e barat shab e barat ki fazilat

شب برات یا شب براءت اسلام کے آٹھویں مہینے شعبان کی 15ویں رات کو کہتے ہیں، مسلمان اس رات میں نوافل ادا کرتے، قبرستان کی زیارت کرتے اور ایک دوسرے سے معافی چاہتے ہیں۔ اس رات کو مغفرت کی رات اوررحمت کی رات بھی کہا جاتا ہے۔احادیث مبارکہ میں ’’لیلۃ النصف من شعبان‘‘ یعنی شعبان کی 15 ویں رات کو

شب برات قرار دیا گیا ہے۔ اس رات کو براۃ سے اس وجہ سے تعبیر کیا جاتا ہے کہ اس رات عبادت کرنے سے اللہ تعالیٰ انسان کو اپنی رحمت سے دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا کر دیتا ہے۔ یہ رات مسلمانوں کے لئے آہ و گریہ و زاری کی رات ہے، رب کریم سے تجدید عہد کی رات ہے، شیطانی خواہشات اور نف س کے خلاف جہاد کی رات ہے، یہ رات اللہ کے حضور اپنے گن اہوں سے زیادہ سے زیادہ استغفار اور توبہ کی رات ہے۔ اسی رات نیک اعمال کرنے کا عہد اور برائیوں سے دور رہنے کا عہد دل پر موجود گن اہوں سے زنگ کو ختم کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔حضرت ابو بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک ﷺ نے فرمایا اے مسلمانو شعبان کی پندرھویں رات کو عباد ت کے لئے جاگتے رہو اور اس کامل یقین سے ذکر و فکر میں مشغول رہو کہ یہ ایک مبارک را ت ہے اور اس رات میں مغفرت چاہنے والوں کے جملہ گن اہ بخش دئیے جاتے ہیں۔حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا شعبان کی پندرھویں شب عبادت میں بسر کرو اور دن کو روزہ رکھو، اس شب ہر گن اہ بخش دیا جاتا ہے بخشش طلب کرنے والوں کا، رزق طلب کرنے والوں کے رزق میں وسعت عطا کی جاتی ہے۔ہم خوش قسمت ہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی
میں ایک بار پھر شعبان المعظم کی بابرکت گھڑیاں نصیب فرمائیں ۔ ابھی رجب المرجب شریف کا مہینہ گزرا ہے ۔شب برات والی رات ہر انسان کا مقدر لکھا جاتا ہے ۔پورا سال جو رزق ملنا ہوتا ہے پورا سال اس کا جو عمل ہونا ہے اس رات کے اندر لکھ دیا جاتا ہے ۔ آنے والے سال میں اس شخص نے کیا کرنا کتنا کمانا ہے اور باقی زندگی کے کیا معاملات کرنے تو اس کے بارے میں لکھ دیا جاتا ہے۔کوشش کیا کریں رات کو اٹھ کر نوافل پڑھا کریں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کریں کثرت کے ساتھ استغفار پڑھا کریں ۔ کثرت کے ساتھ سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھا کریں۔ تاکہ آپ کا مقدر اچھا لکھا جائے اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ۔جب اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوگا تو مقدر بہت اچھا لکھا جائیگا ۔اگر آپ یہ دن غفلت کے ساتھ نہیں گزاریں گے ۔ آج کا وظیفہ آپ نے مختصر سی تسبیح یا حسیبُ یا مجیبُ ان دوناموں کو آپ نے باوضو حالت میں کسی بھی نماز کے بعد یا فارغ وقت میں اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور درمیان میں دونوں ناموں کو ایک تصورکرکے 300مرتبہ پڑھنے ہیں۔ جتنے بھی آپ کے مقاصد ہیں ان سب کو اکٹھا ذہن میں رکھ کر یہ وظیفہ کرنا ہے انشاء اللہ سب خواہشات اللہ تعالیٰ پوری فرمائیں گے ۔ وہ خواہشات جائز ہوں ۔

Leave a Comment