ماہ شعبان کا چاند دیکھ کر اللہ کے 3نام پڑھیں دولت آنے لگ جائے کمال ہوگا

admin

shaban ka chand 2022 ka wazifa

نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے (ابوداود، ابن ماجہ) ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ؐنے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کےدن اس کی شفاعت کروں گا۔سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا: قیا۔مت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں۔

پیارے آقاﷺ کا فرمان عالی شان ہے ۔کہ جو بندہ مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ اہل بیت اطہار کے روشن چراغ حضرت امام جعفر صادق ؒ نے فرمایا جو کوئی شعبان معظم میں روزانہ سات سو مرتبہ درود پاک پڑھے گا اللہ تعالیٰ کچھ فرشتے مقرر فرمادیگا۔ جو اس درود پاک ﷺ کی بارگ۔اہ میں پہنچائیں گے ۔ اس سے رسول اللہﷺ کی روح مبارک خوش ہوگی ۔ پھر اللہ تعالیٰ ان فرشتوں کوحکم دیگا ا س درود پاک پڑھنے والے کیلئے قیامت تک دعائے مغفرت کرتے رہو۔ دنیا وآخر ت میں جب بھی رہوں سلامت پیارے پڑھوں نہ کیونکر تم سلام ہردم ۔ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مبارک میں پیارے آقاﷺ پر درود پاک پڑھیں کہ شعبان المعظم درود پاک پڑھنے کا مہینہ ہے بے شک شعبان نبی پاکﷺ پر درود پاک پڑھنے کا مہینہ ہے ۔آیت درود اس مہینہ میں نازل ہوئی ۔ وہ آیت درود کیا ہےاِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درودبھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے نبی پر اے ایمان والو تم بھی ان پر خوب درود وسلام بھیجو ۔

آج کا وظیفہ میں سب سے پہلے چاند دیکھنے کی دعا پڑھنی ہے اور پڑھنے کے بعد سورۃ ملک کی تلاوت کرنی ہے اس کی تیس آیت ہیں وہ پورا مہینہ انسان کیلئے کافی ہوجاتے ہیں ہر پریشانی سے بیماری سے نجات کیلئے کافی ہوجاتے ہیں۔ آج کا خاص ترین عمل رزق کے حوالے سے اہم ہے ۔اس عمل میں آپ نے تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے اور سورۃ اخلاص پرھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کانام یا حکیم ُ ، یارزاقُ، یا مجیبُ یہ تینوں نام پڑھنے ہیں اور پھر آپ نے تین مرتبہ سورۃ اخلاص پرھنی ہے اول وآخرتین تین بار درود پاک پڑھنا بلکل نہ بھولیں عمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گڑ گڑاکے دعا مانگنی ہے چاند نظر آئے یا نہ آئے تو آپ نے یہ عمل چاند رات کو ہی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس عمل کو نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اگر آپ شعبان المعظم کے چاند میں نہیں کرسکتے ہیں تو رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر یہ عمل کرلیں اس عمل کی برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو امیر وکبیر بنادیگا اور آپ کی تمام حاجتیں مرادیں بھی پوری ہوجائیں گی

Leave a Comment