Shehad Se Bleach Karne Ka Tarika

admin

Shehad Se Bleach Karne Ka Tarika

شہد سے بلیچ کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ جانیں اور گھر بیٹھے وائٹننگ فیشل بھی کریں وہ بھی صرف 20 منٹ میں۔

لڑکیاں ہر ہفتے بلیچ کرتی ہیں تاکہ نہ تو اضافی بال نظر آئیں اور نہ ہی ان کے چہرے کی رنگت کالی نظر آئے، بنیادی طور پر کم محنت اور کم وقت میں زیادہ اچھا رزلٹ مل جائے لیکن بازاری بلیچ میں اس قدر کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو اندورنی طور پر بالکل بے رونق کر دیتے ہیں۔ بس وقتی طور پر چہرے کی رنگت کو جگمگا دیتی ہے بازار سے ملنے والی بلیچ ۔


مکو دانہ جو کہ جگر اور معدے کے تمام مسائل کے حل میں فائدہ مند ہے

لیکن اگر قدرتی اجزاء سے بلیچ کی جائے تو رزلٹ بھی مناسب مل جاتا ہے اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔

آج ہم آپ کے لئے بلیچ کی ایسی اسپیشل ٹپ لے کر آئے ہیں جو سستے پیسوں میں اچھا رزلٹ دے سکتی ہے۔

Table of Contents

ٹپ

٭ ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک چمچ شہد اچھی طرح چمچ کی مدد سے مکس کر لیں۔
٭ اس کے بعد ایک لیموں کا رس اور دو چمچ عرق گلاب مکس کرلیں۔
٭ آپ کی بلیچ تیار ہو گئی ہے۔
٭ اس کو چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا کر رکھیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔
٭ آپ روزانہ بھی اس بلیچ کو چہرے پر لگا سکتی ہیں اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

پرانے زمانے کے کچھ ٹوٹکے جو کہ آج بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں

فائدہ

شہد میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونین بلیچنگ ایجنٹ کا کام کرتے ہیں جبکہ لیموں اور میٹھا سوڈا میگنیشیئم اور سوڈیئم کے خواص رکھتے ہیں جو سیروٹونین کے ساتھ مل کر بے رونق جلد کی رونق کو بحال کرنے کا کام کرتے ہیں اور ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

Leave a Comment