urdu maloomatUrdu Tipsصحت

صبح اُٹھ کر نہار منہ پانی پینے کے قیمتی فوائد جو آپ کی صحت کےلئے مفید ہیں

صبح سویرے اٹھ کر پانی پینا ایک جانی مانی روایت ہےسائنسی طور پر بھی اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ نہار منہ نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس کو روزمرہ زندگی میں عادت بنا لینا کافی خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہےان بیماریوں میں گردن توڑ بخار٬ سر درد٬ گھٹیا٬ ڈائیریا٬ قے٬دل کی دھڑکن کا تیز ہونا٬ پیشاب اور گردوں کے امراض٬ مرگی٬ ذیابیطس٬دمہ٬ حیض کی خرابی کی شکایت٬ آنکھوں کے تمام امراض٬ موٹاپا اور دوسری بہت سے خطرناک امراض شامل ہیں-

مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کر کے ہم اپنی اس جانی مانی روایت کے مثبت فوائد حاصل کر سکتے ہیں:- صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ دانت صاف کرنے سے قبل دو گلاس سے تھوڑا زیادہ پانی ضرور پیجیے اس کے بعد اپنے دانت صاف کر سکتے ہیں لیکن کچھ کھانے ہیں لیکن کچھ کھانے کے لیے تقریباً 45 منٹ انتظار کیجیے- 45 منٹ گزرنے کے بعد آپ آرام سے اپنا کھانا کھا سکتے ہیں- کھانا کھانے کے تقریباً 2 گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں اور نہ ہی پئیں.

وہ افراد جو زیادہ عمر ہونے کیوجہ سے یا کسی بیماری کیوجہ سے روزانہ چار گلاس پانی نہیں پاتے انہیں چاہیے کہ وہ آہستہ آہستہ پانی کی مقدار میں اضافہ کریں اگر آپ پانی پینے کے اس عمل کو روزانہ کا معمول بنا لیتے ہیں تو متعدد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک صحت مند اور نتدرستی والی زندگی گزار سکتے ہیں- اس کےساتھ ساتھ ہم آپ کو ان تمام دنوں کی فہرست بھی بتائیں گے کہ کس مخصوص بیماری میں آپ نے کتنے دن تک پانی پینے کے عمل کو دہرانا ہے

1:قبض – 10 دن
2: معدے کے مسائل – 10 دن
3: ہائی بلڈ پریشر – 30 دن
4: ذیابیطس – 30 دن
5: تپِ دق – 90 دن

ایسے مریض جو گھنٹیا کی بیماری میں مبتلاء ہیں یہ نسخہ پہلے ہفتے کے 3 دن تک آزمائیں اور اگلے ہفتے سے روزانہ اس پر عمل کریں.بلاشبہ پانی پینے کی ترتیب کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات نہیں ہوتےناشتے سے قبل پانی کا گلاس پینے سے نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں بلکہ میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے- رات کے اوقات میں ہمارا جسم خلیوں کی مرمت کرنے کے علاوہ خود کو صاف بھی کرتا ہے اور جیسے ہی صبح سویرے نہار منہ پانی پیا جاتا ہے تو تمام کچرا پیشاب کے راستے باہر نکل جاتا ہے نہار منہ پانی پینا مختلف اشیاﺀ کے مضرات اثرات کو بھی کم کرتا ہے جو کہ جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں.

ان اشیاﺀ میں تمباکو نوشی٬ آلودگی اور جنک فوڈ وغیرہ شامل ہیں-نہار منہ پانی پینا جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے جلد میں نہ صرف لچک پیدا ہوتی ہے بلکہ وقت سے قبل پڑنے والی جھریوں سے بھی انسان محفوظ رہتا ہے-صبح سویرے سویرے 2 سے 3 گلاس پانی پینا وزن میں کمی لانے کا باعث بھی بنتا ہے- نہار منہ پانی پینے سے انسان کے جسم میں موجود اضافی چربی اور کیلوریز جل جاتی ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button