جو شخص اس دعا کو صبح وشام پڑھے گا تو جب تک زندہ رہیگا تمام کام بخوبی انجام پائیں گے

admin

subha shaam ki khas dua

نبی کریم ﷺرمضان کے بعد ماہِ شعبان میں روزں کا زیادہ اہتمام فرمایا کرتے تھے، اس سلسلے میں حضرت اسامہ بن زیدؓ نے آپ ﷺ سے عرض کیا کہ میں نے آپﷺ کو رمضان کے علاوہ شعبان میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھا، حضوراکرم ﷺ نے فرمایا کہ شعبان رجب اور رمضان کے درمیان ہونے کی وجہ سے لوگ اس سے غفلت برتنے لگتے ہیں۔

حالانکہ یہ مہینہ ایسا ہے کہ لوگوں کے اعمال اللہ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں، اس لئے میں یہی پسند کرتا ہوں کہ روزے کے ساتھ میرے اعمال اللہ کے دربار میں پیش کئے جائیں۔حضرت عائشہ صدیقہؓ نے بھی شعبان میں کثرت سے روزہ رکھنے کی وجہ دریافت کی، تو آپﷺ نے فرمایا کہ شعبان وہ مہینہ ہے کہ اس میں ملک الموت کے لئے ان لوگوں کے نام لکھ دیئے جاتے ہیں، جن کی روح نکالی جانی ہوتی ہے، لہذا میری خواہش ہے کہ میرا نام مرنے والوں کے ساتھ روزے کی حالت میں آئے۔

شب برات دنیا و آخرت کے سنوارنے کے لئے ایک فکر کا نام ہے، یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اکرم ﷺ سے دوری کو ختم کرکے قربت کی طرف ایک الارم ہے۔ حب الہٰی اور محبت رسول ﷺ کی طرف ایک دعوت ہے۔ جس پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا اور آخرت سنوار سکتا ہے۔حافظ نجم غیطی ؒ نے یہ واقعہ ذکر کیا کہ امام ابو حنیفہ ؒ کو 99مرتبہ اللہ کی زیارت ہوئی ۔ پھر یہ خیال دل میں آیا کہ اب اگر اللہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ۔ تو یہ پوچھوں گا کہ الٰہی آپ کے عذاب سے کون نجات پائے گا۔

پھر ایک مرتبہ خواب میں دیدار الٰہی نصیب ہوا تو اللہ تعالیٰ نے باوجود دلوں کاحال جاننے کے امام صاحب سے پوچھا کہ تم کیا پوچھنا چاہتے ہو تو امام صاحب نے کہا یا الٰہی میں پوچھنا چاہتا تھا کہ آپ کے عذاب سے کون نجات پائے گا تاکہ ہمیں بھی آپ کے عذاب سے بچنے کا طریقہ معلوم ہوجائے تو رب العزت نے ارشاد فرمایا کہ جو اس دعا کو صبح وشام پڑھے گا وہ اگر اسی دن ف وت ہو تو ہر طرح کے عذاب سے محفوظ رہے گا اور اگر زندہ رہا تو دنیا میں اس کے کام بھی انشاء اللہ بخوبی انجام پائیں گے ۔ وہ دعا یہ ہے کہ سبحان الابدي الابد، سبحان الواحد الاحد، وسبحان الفرد الصمد، سبحان رافع السماء بلا عمد، سبحان من بسط الارض على ماء جمد، سبحان من خلق الخلق فأحصاهم عدد، سبحان من قسم الرزق ولم ينس أحد، سبحان الذي يتخذ صاحبه ولا ولد، سبحان الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد(بحوالہ درمختار علامہ شامی ؒ)۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس دعا ئے مبارکہ کو صبح وشام پڑھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔شعبان کے بابرکت مہینے میں آپ اگر اس عمل کو اپنی

Leave a Comment