اسے خوف ورجا کی حالت میں پکارو: اسی کو پکارو اُس سے ڈرتے ہوئے بھی اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہوئے بھی، یقینا اللہ کی رحمت نیکوکاروں کے قریب تر ہے۔ اللہ کے خوبصورت ناموںسے پکارو: اسے اﷲ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ مجبور وبے نوا کی فریادیں اُس کے سوا کون سنتا ہے؟ بے کس کی پکار کو جب وہ اس کو پکارے ، کون قبول کرکے سختی کو دور کردیتاہے۔
روزی اللہ ہی سے طلب کرو: پس تم اللہ تعالیٰ ہی سے روزیاں طلب کرواور اسی کی عبادت کرو اور اسی کی شکر گزاری کرو۔ اللہ ہی سے فریادیں کرو چاہے کافروں کو برا لگے: تم اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کرکے اسی کو پکارتے رہو چاہے کافربرا مانیں۔ (غافر14)۔ دعا عبادت ہے اور دعا سے گریز تکبر ہے: تمہارے رب نے فرمایاہے : مجھ سے دعائیں کرو ، میں تمہار ی دعاؤں کو قبول کروں گا،یقین مانو جو لوگ میری عبادت سے خود سری کرتے ہیں وہ جلد ہی ذلیل ہو کر جہنم میں پہنچ جائیں گے۔
وہی زندہ و لاشریک ہے، اسی سے مانگو: و ہ زندہ ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، پس تم خاص اسی کی عبادت کرتے ہوئے اسے پکارو۔ (غافر65)۔ دعا کی فضیلت میں واردصحیح احادیث: دعا عین عبادت ہے: سیدنا نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: جو اللہ سے نہ مانگے اللہ اُس سے ناراض ہوتا ہے: سیدنا ابوہریرہ ؓ سےروایت ہے کہ رسول کریم نے فرمایا: جو اللہ سے مانگنا چھوڑ دے ،اللہ اس پر ناراض ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دعا سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہیں-
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر کوئی چیز زیادہ قابل عزت نہیں۔آج آپ کی خدمت میں خاص عمل لیکر حاضر ہوئے ہیں یہ آپ نے صبح اٹھتے ہی کرنا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے سارا دن خیر عافیت سے گزرے گا ۔ آپ جو بھی دعا کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کی دعا فرمائے گا ۔ یہ 41مرتبہ ایک لفظ پڑھنا ہےاس کی برکت سے انشاء اللہ وہ کچھ پا لیں گے جو آپ کی قسمت میں نہیں لکھا ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس نام کی برکت سے سب کچھ عطاء فرمادے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں بھی دور فرمائے گا اور رزق کے وافر دروازے کھول دے گا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشحالی بھی عطاء فرما دے گا۔ یہ خاص عمل ہے ہمیں یقین ہے انشاء اللہ آپ یہ عمل کریں گے توآپ کی زندگی بدل جائیگی ۔ آپ نے صبح اٹھتے ہی یا ذوالجلال والاکرام اکتالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے ہر ا س دعا میں اول وآخر 3مرتبہ درود پاک پڑھا جاتا ہےوہ یقیناً قبول ہوتی ہے ۔