ایسی سبزی جو کہ کھانے کے ساتھ ساتھ زخموں کے علاج میں بھی مفید ہے

admin

zakhmo ka ilaj karne wali sabzi

اروی کو جڑ کی سبزی بھی کہا جاتا ہے، جو پاکستان سمیت ایشیاء کے دوسرے ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کا چھلکا براؤن رنگ کا ہوتا ہے جب کہ اس کے کے اندر کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ اروی کا ذائقہ خوش گوار ہوتا ہے اور اس کے ذائقے میں ہلکی سی مٹھاس بھی پائی جاتی ہے۔ یہ نہ صرف ذائقہ دار سبزی ہے بلکہ اس کے استعمال سے صحت پر بھی حیرت انگیز فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔

اروی کو موسمِ برسات کی سبزی کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر اروی کے پتے پھینک دئیے جاتے ہیں، لیکن کچھ ممالک میں اس کے پتے تل کر بھی کھائے جاتے ہیں جو کہ غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اروی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

موٹاپے میں کمی:
اروی کو بھی بند گوبھی کی طرح وزن میں کمی لانے کے لیے بے انتہا مفید سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ سبزی ایک غذائی فائبر ہے جو کہ کافی دیر تک ہمارے پیٹ کو بھرے رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ پیٹ بھرا رہنے کی وجہ سے ہماری بھوک میں کمی آتی ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔

دل کی صحت کی حفاظت:
اس سبزی میں نہایت اعلٰی درجے کا فائبر موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم اور متوازن رکھنے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ چونکہ یہ کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے، اس لیے اس کے استعمال سے کولیسڑول لیول میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو دل کی صحت میں بہتری لانے کے لیے انتہائی مدد گار ہے۔

زخموں کے علاج میں مفید:
اگر چوٹ لگنے کی وجہ سے جسم کا کوئی حصہ سوجن کا شکار ہو جائے تو اروری کے چھلکوں کا سفوف شہد میں ملا کر سوزش والی جگہ پر لیپ کرنے سے اس کی علامات میں کمی آتی ہے اور چوٹ کے آثار بھی ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سبزی کے پتے زخموں پر باندھنے سے زخم جلد بھرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے چھلکوں کا سفوف شہد یا دودھ کی بالائی میں ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے منہ کے چھالوں کی علامات میں بھی واضح کمی آتی ہے۔ اس لیے اروی کو منہ کے چھالوں کا بھی بہترین علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Comment