انڈے دن میں کتنے کھانے چاہیے؟

admin

Updated on:

انڈے

انڈے کیونکہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے ان کو کھانے سے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو توانا اور چست محسوس کرتے ہیں۔ آئیے آپ کو انڈہ کھانے کے بعد جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

دل کی بیماریوں کے لئے مفید

ہم سب جانتے ہیں کہ انسانی جسم میں دو طرح کے کولیسٹڑول پائے جاتے ہیں یعنی LDLاور HDLَ۔ایل۔ڈی۔ایل نقصان دہ اور ایچ۔ڈی۔ایل مفید ہوتا ہے ۔ اگر خون میں ایل۔ڈی۔ایل کے ذرات چھوٹے ہوں تو دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور اگر یہ ذرات بڑے ہوں تو دل کی بیماری کم ہو جاتی ہے ۔ جن لوگوں کے خون میں یہ ذرات چھوٹے ہوتے ہیں انہیں کافی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اندہ کھانے سے ایل۔ڈی۔ایل کے چھوٹے ذرات بڑے ہونے لگتے ہیں اور دل کی بیماری کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

اگر آپ وائرس، روزمرہ کی بیماریوں اور نزلہ زکام سے مخفوظ رہنا چاہتے ہیں تو دن میں ایک یا دو انڈے لازمی کھائیں ۔ انڈے کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے ۔ انڈے میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بچوں میں اس غذائی اجزا کی عدم موجودگی سے مختلف طرح کی بیماریاں پروان چڑھتی ہیں ۔

جسم میں توانائی

انڈوں میں وٹامن B2کے ساتھ رائبوفلاوین بھی پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو توانائی ملتی ہے ۔ انڈہ کھانے سے جسم میں داخل ہونے والی دیگر غذاؤں کو بھی توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment