دعا رد نہ ہونے کے دو خاص وقت

admin

دعا رد نہ ہونے کے دو خاص وقت

دعا رد نہ ہونے کے دو خاص وقت آج ہم آپ کو اللہ کی ایک خاص رحمت کے بارے میں بتائیں گے اور وہ خاص رحمتِ ہے آسمان کے دروازے ہمارے لیے کھلنا اور ہماری دعاؤں کا قبول ہونا یعنی اللہ کے حضور ہماری دعا ہماری، التجا، کس وقت، کس حالت اور کس طرح سے قبول ہو گی؟ اور اصل میں دعا کی حقیقت کیا ہے ؟ کہ جس کی وجہ سے ہم دنیا کے رنج و غم سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

بلکہ ہماری آخرت کو سنوارنے کا وسیلہ بھی دعا ہی ہے۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق ، مالک اور رازقہے۔ وہ رب العالمین ،مالک الملک ہے، تمام عزتیں، عظمتیں، قدرتیں ،خزانے، ملکیتیں، بادشاہتیں سب اس کے پاس ہیں۔ سب کا داتا وہی ہے

ہینگ کا استعمال پیٹ درد، کان درد اور دانت کے درد میں

ساری مخلوق اسی کی بارگاہ کی سوالی اور اسی کے دربار میں محتاج ہے۔ جب کہ وہ عظمتوں والا خدا، بے پرواہ اور تمام حاجتوں سے پاک ہے۔ وہ بخشش فرماتا ہے اور کرم کے دریا بہاتا ہے۔

خارش ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

دعا رد نہ ہونے کے دو خاص وقت

اگر وہ کسی کو کچھ عطا کر دے تو کوئی چھین نہیں سکتا اور کسی کو کچھ عطا نہ کرے تو کوئی اس کو دے نہیں سکتا۔ لیکن اس پروردگار نے کچھ اصول رکھے ہیں۔ان اصولوں کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے بندہ اگر دعا کر تا ہے تو اللہ ان کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔

جو شخص میری قبر کے قریب کھڑا ہو کر مجھ پر درود پڑھتا ہے میں اس کو۔۔۔۔

دورانِ اذان ایک ایسا کلمہ جس کا جواب دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ تمام بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا فائدہ ہو تو تمام باتوں کو ضرور سنیے گا تا کہ آپ کو وظیفے کرنے کی پوری سمجھ آ جا ئے اور آپ کی بہتر رہنمائی بھی ہو سکے

ایک روایت میں آتا ہےکہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم سے روایت ہے کہ دو وقت ایسے ہیں کہ جب آسمان کے دروازے کھول دئیے جا تے ہیں یعنی اس وقت دعا کی قبو لیت ہوتی ہے ان میں سے پہلا وقت وہ ہے جب اذان ہو رہی ہو یعنی اذان کے وقت جو شخص بھی اپنے رب کی طرف متوجہ ہو کر جو بھی مانگتا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے رد نہیں کرتا۔

اور دوسرا وہ وقت ہے جب جہاد فی سبیل اللہ ہو یعنی وہ جہاد جو ایک شخص اپنے رب کی خوشنودی کے لیے حق کے راستے پر چلتے ہوئے کرنے کا ارادہ کر ے اور اس کے لیے صف بندی ہو رہی ہو تو اس وقت چاہیے کہ ہم اللہ کے حضور نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ دعا مانگیں۔ اللہ تعالیٰ ضرور قبول کرے گا۔

Leave a Comment