سفید چنے نظام انہظام کو بہتر بنا کر ، آپ کے وزن کو کم کرے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے

admin

سفید چنے کے فوائد

گھروں میں ہم سفید چنوں کا پلاؤ یا پھر بریانی بناتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ چنے آپ کی صحت کے لئے کتنے مفید ہیں؟
اگر آپ ان مزیدار چنوں کے فوائد جان لیں تو آج سے ہی ان کا استعمال شروع کر دیں گے، تو چلیں پھر آج ہم آپ کو بتائے گے کہ سفید چنوں کے استعمال سے آپ کون کون سے حیرت انگیز فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

سفید چنوں میں چھپے صحت کے فائدے:
• سفید چنوں میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
• چنوں میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، ایک کپ چنوں میں 15 گرام پروٹین، 13 گرام فائبر، 270 کیلوریز، 45 گرام کاربوہائیڈریٹ اور صرف 4 گرام فیٹ شامل ہوتا ہے۔

• اگر منرلز اور وٹامنز کی بات کی جائے تو چنوں میں زنک، میگنیشیم، آئرن، کاپر اور وٹامن بی 6 موجود ہوتے ہیں۔
سفید چنوں کا استعمال کون کون سی بیماریوں میں فائدے مند ہے؟

بلڈ شوگر
سفید چنوں کا استعمال کرنے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور یہ خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔

امراضِ قلب:
کیونکہ چنوں کے استعمال سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور بلڈ شوگر بھی کنڑول میں رہتا ہے اس لئے یہ آپ کو امراضِ قلب سے بھی محفوظ رکھتے ہیں، اور چنوں کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، یہ کولیسڑول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

وزن کم کرے:
چنے پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے ان کا مستقل استعمال کرنے سے آپ کا وزن بھی گھٹے گا، اگر آپ سلاد میں ملا کر یا پھر انہیں اُبال کر سادہ بھی کھا لیا جائے تو بھی یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ:
چنوں کا استعمال آپ کو بھرپور فائبر فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا نظامِ انہظام بہتر رہتا ہے اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو چنوں کا استعمال کریں اس سے آپ کی قبض ٹوٹ جائے گی، اور ساتھ ہی آپ کی آنتوں میں پی ایچ لیول بھی برقرار رہے گا۔

اینٹی ایجنگ:
چنے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں یہ آپ کی بڑھتی عمر کے اثرات کو چھپاتے ہیں اور ساتھ ہی ذہنی تناؤ میں بھی اس کا استعمال بے انتہا مفید ہے۔

Leave a Comment